Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلع ناظم کی کوششوں سے گاؤں برغوزی میں پینےکی پانی مسئلہ عارضی طور پر حل ہوگیا…عمائدین

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمزرپورٹ)ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شا ہ کی ذاتی کوششوں سے گاؤں برغوزی میں پینے کے پانی کی قلت کامسئلہ حل ہوگیاجو گذشتہ ہفتے گولین گول میں گلیشئرپھٹنے سے چترال ٹاون سمیت کئی علاقوں کے واٹرسپلائی مکمل طورپر تباہ چکے تھے۔مقامی لوگوں نے ضلع ناظم کی خصوصی تعاون سے پینے کا پانی عارضی طورپربحال کیا۔ برغوزی میں متبادل پانی کے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اس گاؤں کے مکین کربلاکی کیفیت سے دوچارتھے ہرذی روح پانی کی بوندکوترستاتھا۔اورمکین دریائے چترال کے پانی پینے پرمجبورتھے وہ بھی انتہائی مشکل کے ساتھ برتن بھرکرلے جاتے تھے۔

برغوزی کے عمائدین نے مقامی میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آزمائش کی ان مشکل ترین گھڑیوں میں ڈسٹرکٹ ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ کے جرات مندانہ اقدام کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے پینے کے صاف پانی کا مسئلہ عارضی طورپرحل کرکے یہاں کے مکینوں کادل جیتاہے علاقے کا آبی نظام مکمل طورپرتباہ ہوچکاہے اورتوقف رکھتے ہیں وادی کے آبپاشی کے نظام کوبھی بحال کرنے میں اپناکرداراداکریگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
24070