Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پروفیسر ہدایت اللہ نے خیبرپختونخوا بورڈ برائے فنی تعلیم کے چیئرمین کا چارج سنبھال لیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )‌ پروفیسر ہدایت اللہ نے خیبرپختونخوا فنی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام شروع کردیا چارج سنبھالنے کے بعد پروفیسر ہدایت اللہ نے فنی تعلیمی بورڈ کے جملہ افسران اور سٹاف سے تعارفی ملاقات کی اور محکمے کی کارکردگی پر بریفنگ کی چیئرمین فنی بورڈ نے کہا کہ حکومت نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کرکے انکی بحیثیت چیئرمین بورڈ تعیناتی کی ہے میں اس اعتمادپر پورا اترنے کی کوشش کروں گااور اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے بورڈ کے معیار کو اعلیٰ سطح پر پہنچانے کی کوشش کروں گا پروفیسر ہدایت اللہ نے ملازمین کو یقین دلایا کہ بورڈ کو کارپوریٹ ادارے کی طرح تمام سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا اور ان کی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے طلباء، اساتذہ اور والدین کو ہرممکن سہولت اور آسانی فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے امتحانات کے نظام کو شفاف اور ہرقسم کی بدعنوانی سے پاک کرنے کا عزم دہرایا تاکہ ہر طبقہ فکر کے لوگوں کا بورڈ پر اعتماد بحال ہو اور بورڈ کی جاری کردہ اسناد کی اہمیت واضح ہو اس موقع پر جملہ افسران واہلکاروں کی طرف سے بورڈ کے سیکرٹری محمد اقبال اور کنٹرولر امتحانات ریاض محمد نے چیئرمین پروفیسر ہدایت اللہ کو بورڈ میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا اور اپنے ہرممکن تعاؤن کی یقین دہانی کرائی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
24069