Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج ، انتقال پرملال، حاجی سیدابرارانتقال کرگئے

شیئر کریں:

مستوج(نمائندہ چترال ٹائمز)‌ مستوج کے معروف شخصیت حاجی سید ابرارالمعروف کورانگو تحصیلدار(سابق ٹیلی فون اپریٹرپی ٹی سی ایل ) منگل کے روز انتقال کرگئے ، وہ گزشتہ کچھ عرصے سے فالج کے عارضہ میں مبتلا تھے. انھیں‌آبائی قبرستان کورانگ چنارمستوج میں سپرد خاک کردیا جائیگا. انکی عمر تقریبا اسی برس تھی.
وہ نادراعلیٰ‌ کے بڑے بھائی، ریٹآئرڈ پروفیسرصاحب اعلیٰ‌ کامرس کالج چترال اورصاحب الدین پرنسپل گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسزچترال کے چچا زاد بھائی اورسابق ڈویژنل ہیڈ ڈرافٹسمین سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن چترال انجینئر سرداراحمد کے سُسرتھے.

مرحوم ایک خوش مزاج ،ہردلعزیزاورملنسار شخصیت کے مالک تھے.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
24064