Chitral Times

Mar 24, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گولین گول واٹرسپلائی کی بحالی تک کوغذی نالہ سے چترال کےصارفین کو پانی دیا جائے..عوامی حلقے

شیئر کریں:

ٍچترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے مختلف مکاتب فکر نے ضلعی انتظامیہ ، ٹی ایم اے چترال اورڈبلیو ایس اوحکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گولین میں‌ حالیہ سیلاب کے نتیجے میں دوسرے املاک کے ساتھ چترال کے واٹرسپلائی اسکیم کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے . اوراسکی دوبارہ بحالی کیلئے کافی وقت درکارہے .لہذا انھیں کوغذی نالہ سے عارضی پانی کی سپلائی بحال کی جائےجوکہ انتہائی کم وقت اورمعمولی لاگت سے ممکن ہے. انھوں نے کہا کہ گولین واٹرسپلائی کی مین لائن کوغذی نالہ کے اوپرسے گزاراگیاہےجہاں معمولی خرچہ سے ایک اورپائپ لائن کو جوڑا جاسکتا ہے . تاکہ دنین سے لیکر جغوراورملحقہ علاقوں کے عوام کو اس گرمی میں‌پانی میسرہوسکے . انھوں‌نے چترال کے منتخب نمائندوں سے مطالبہ کرتےہوئے کہاہے کہ وہ کوغذی نالہ سے چترال کے عوام کو وقتی طور پر پانی دینے کیلئے سنجیدگی سے کام لیں‌اورمتعلقہ حکام سے ملکراس کو جلد سے جلد عملی جامہ پہنانے میں‌مدد کریں‌. اورچترال کےعوام کو اس شدید گرمی میں‌ کم ازکم پینے کا پانی میسرہوسکے . جبکہ مذکورہ صارفین گزشتہ ایک ہفتے سے پانی کی بوند بوند کوترس گئے ہیں.


شیئر کریں: