Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

زکوٰ ۃ کونسل نے مالی سال2019-20کیلئے 1356 ملین روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی

Posted on
شیئر کریں:

بجٹ میں امسال ضم شدہ سات قبائلی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبر پختونخواہ زکوٰۃ و عشر کونسل نے مالی سال -2019-20کے لئے کل 1356ملین روپے بجٹ کی منظوری دے دی۔اس سال بجٹ میں سابقہ فاٹا کے سات اضلاع کو بھی شامل کیا گیا ہے۔جبکہ فرنٹیئر ریجن کو متصل متعلقہ بندوبستی اضلاع میں ضم کر دیا گیا ہے۔ بجٹ کی منظوری خیبر پختوخوا زکوٰۃ و عشر کونسل کے 46ویں اجلاس میں دی گئی جو چیئرمین صوبائی زکوٰۃ کونسل خان اکبر خان کی زیر صدارت بنولنٹ فنڈ بلڈنگ کے کمیٹی روم پشاور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ممبران صوبائی زکوٰۃ کونسل ڈاکٹر مولانا محمد اسماعیل، مولانا محمد کفیل، انجنیئر عمر فاروق، ڈاکٹر رفعت عزیز سمیت سیکرٹری محکمہ زکوۃ و عشراور سماجی بہبود و ترقی خواتین محمد ادریس خان، ڈپٹی سیکرٹری زکوٰۃ و عشر شبیر خان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ صوبائی زکوٰۃ کونسل نے کونسل ہذا کے 45ویں اجلاس کی کاروائی کی توثیق اور فیصلہ جات پر عمل درآمد پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔ واضح رہے کہ خیبر پختوخوا زکوٰۃ وعشر ایکٹ 2011 کی دفعہ (1) 9 کے تحت خیبر پختوخوا زکوٰۃ وعشر کونسل بجٹ تیار کرنے کی پابند ہے۔ اسکے علاوہ اجلاس میں دیگر اہم امور بھی زیر غور لائے گئے۔


شیئر کریں: