Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیٰ‌ کی نانبائیوں کی جانب سے روٹی کی وزن میں‌کمی کا نوٹس، سخت کاروائی کی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے عوامی شکایات کے پیش نظر نانبائیوں کی جانب سے روٹی کے وزن میں کمی کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کو کم وزن روٹی بیچنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ 190 گرام سے کم روٹی 15 روپے پر بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاو ¿ن شروع کیا جائے تاکہ ناجائز منافع خوروں کا صفایا کیا جا سکے۔ وہ وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں نانبائیوں کے خلاف بڑھتی ہوئی عوامی شکایات کی پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کامران بنگش، ایم پی اے آصف خان، سیکرٹری فوڈ، ڈائریکٹر فوڈ اور ڈپٹی کمشنر پشاور نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ناجائز منافع خوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ناجائز منافع خوروں کی نشاندہی کریں اور روٹی میں وزن کی کمی کے حوالے سے شکایات ڈپٹی کمشنر پشاور کو ارسال کریں۔انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی مشکلات کو رفع کرنے کیلئے ہر ممکن حد تک جا سکتی ہے۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ پشاور شہر میں منافع خوروں اور کم وزن روٹی بیچنے والے نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے جس میں مزید تیزی لائی جائے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
24028