Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنمنٹ ڈگری کالج چترال میں ڈاکٹر محمد ساعد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) گرنمنٹ کالج چترال کے جیوگرافی ڈپارٹمنٹ میں ہفتہ کےدن ایک ریفرنس منعقد ہوا جس میں پشاور یونیورسٹی جیوگرافی ڈپارٹمنٹ کے سابق پروفیسر اور چیرمین نیز سابق سنیٹر ڈاکٹر محمد ساعد مرحوم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ریفرنس کا آغاز فاتحہ خوانی سے ہوا۔ مرحوم کے ساتھی پروفیسر اسرار الدین نے مرحوم کے ساتھ اپنی طویل رفاقت کی یادوں کو تازہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مرحوم ایک انتہائی قابل، محنتی اور علم دوست انسان تھے۔ پروفیسر نے بتایا کہ پشاور یونیورسٹی کی ترقی اور بہتری میں مرحوم نے اہم کردار ادا کیا۔

اس موقع پر پروفیسر شمس النظر فاطمی کے ساتھ کام کرنے کے تجربات سنائے۔ انہوں نے بتایا کہ مرحوم کو چترال کے ساتھ بہت لگاؤ تھا اور انہوں نے کئی مواقع پر چترال کی ترقی میں کردار ادا کیا۔ مرحوم کے شاگرد پروفیسر حسام الدین نے اپنے زمانہ طالبعلمی کی یادیں حاضریں کے ساتھ شیر کیں۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر ممتاز حسین نے پروفیسر اسرار الدین اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
اس تقریب میں کالج کے سٹاف کے علاوہ مرحوم پروفیسر کے شادگروں نے شرکت کی۔

professors of Degree college chitral with principal mumtaz hussain prof israrud din refrence


شیئر کریں: