Chitral Times

Jul 19, 2019

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • دروش، وارڈاپ کے برقعہ پوش خواتین کا احتجاجی مظاہرہ، چترال پشاورروڈکئی گھنٹوں‌ تک بلاک

    July 11, 2019 at 10:51 pm

    دروش (نمائندہ چترال ٹائمز)‌ دروش ورڈاپ کے خواتین نے جمعرات کے دن صبح‌سات بجے سے دن بھر اپنے مطالبات کے حق میں‌دروش بازار میں‌دھرنا دئیے رکھا .جس کی وجہ سے چترال پشاورروڈ کئی گھنٹوں‌تک بندرہی. اورمسافروں‌کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرناپڑا. احتجاجی دھرنے میں مردوخواتین کے ساتھ بچے بھی موجودتھے جبکہ ان کے ساتھ یکجہتی کے طور پر دروش کے سیاسی وسماجی شخصیات بھی دن بھر موجودرہے . مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پاکستان کے ستر سالہ تاریخ‌میں‌وہ بنیادی سہولیات پینے کا پانی اوربجلی جیسی نعمتوں‌سے محروم ہیں‌. جبکہ اس سے قبل بھی انھوں‌نے پرآمن احتجاج ریکارڈ کئے تھے مگر متعلقہ حکام نے ان سنی کردی . اب دوبارہ علاقے کے عوام مجبورہوکر اس شدید گرمی میں‌احتجاج پر مجبورہوئے ہیں‌اورپہلی دفعہ علاقے کے برقعہ پوش خواتین سڑکوں‌پر نکل آئے ہیں‌.
    احتجاجی مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کے طور پر سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خورشید ، صلاح الدین طوفان ودیگر بھی موجود تھے . جنھوں نے مظاہرین کی بھرپورتائید اور حمایت کی .
    اخری اطلاع کے مطابق دروش انتظامیہ کی مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات اور مسائل کے حل کی یقین دہانی پردھرنا ختم کردیا گیا ہے . جس میں‌ اے سی دروش، ڈی ایس پی ،ٹی ایم او، کے علاوہ ممبرڈسٹرکٹ کونسل محمودالحسن ،ممبرتحصیل کونسل قسوراللہ قریشی ، حاجی گل نواز، فرید جان ودیگربھی موجود تھے .
    مذاکرات میں یہ فیصلہ ہوا ہے کہ پبلک ہیلتھ بہت جلد علاقے میں‌پانی کی ترسیل کو یقینی بنائے گی جبکہ پائپ لائن پر کام جاری ہے . اسی طرح ٹی ایم اے دروش کو یہ ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ وارڈاپ کیلئے بجلی کی عارضی کھمبوں‌کا بندوبست کریگی . تاکہ جلد ازجلد علاقے میں‌بجلی پہنچائی جاسکے . جبکہ مستقل بجلی کیلئے متعلقہ حکام سے پہلے سے خط وکتاب جاری ہے. جس پر مظآہرین نے دھرنا وقتی طور پر ختم کرکے پرامن طورپر منتتشر ہوگئے ہیں اورتقریبا ایک بجے کے قریب چترال پشاورروڈ کھول دیا گیا .

  • error: Content is protected !!