Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال کیلئے چوٹی لشٹ میں نصب ہیوی ٹرانسفرکا بدست ایم پی اے وزیرزادہ افتتاح

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اقلیتی رکن اسمبلی خیبرپختونخوا و چیرمین ڈیڈک وزیر زادہ نے جوٹی لشٹ گرڈ سٹیشن میں 7 MVAٹرانسفارمر کا باقاعدہ افتتاح کیا . اس موقع پرتحریک انصاف کے رہنما عبد اللطیف , رحمت غازی, سرتاج احمدخان , آفتاب ایم طاہر , منہاج الدین اور بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان وغیرہ کے علاوہ انجینئرفضل ربی جان بھی موجود تھے .

چیرمین ڈیڈک وزیر زادہ نے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا . کہ وہ اپر چترال کے لوگوں کو علیحدہ بڑے ٹرانسفارمر کی تنصیب ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں . اور انہیں خوشی ہے . کہ آیندہ انہیں پہلے کی طرح اوور لوڈنگ کی وجہ سے ہونے لوڈ شیڈنگ سے نجات مل جائے گی . اور اپر چترال کے بہن بھائی اب بجلی کی سہولت سے بغیر کسی تکلیف کے استفادہ حاصل کریں گے .

وزیر زادہ نے کہا . کہ موجودہ چترال کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے . اس نے اپنے قیام کے مختصر عرصے میں دو ڈسٹرکٹ بنائے . نو آر سی سی پل زیر تعمیر ہیں . 2015 کے سیلاب کے انفراسٹرکچر کی بحالی پر کروڑوں فنڈ خرچ کئے . چترال بونی شندور روڈ کیلئے 16ارب 75 کروڑ روہے منظور کئے . کالاش ویلی روڈ , یونیورسٹی کیلئے فنڈ مہیا کئے . انہوں نے کہا . کہ سیاحت کی ترقی کیلئے گلگت شندور روڈ سمیت , بروغل, گرم چشمہ روڈ تعمیر کئے جا رہے ہیں. 600میگاواٹ بجلی کےمنصوبے تعمیر میں شامل ہیں .

انہوں نے کہا . کہ گذشتہ حکومت نے 56 چھوۓے بجلی گھر چترال میں تعمیر کئے . جن سے لوگ کم قیمت پر بجلی حاصل کر رہے ہیں . اب 81نئےبجلی گھروں کی منظوری ہو چکی ہے . انہوں نے کہا . کہ موجودہ ٹرانسفارمر اپر چترال کی ضرورت تھی . اور ہم نے جس دن عوام سے وعدہ کیا تھا . اس کو مشن بناکر کام کیا . اور آج اس کا افتتاح کرکے مجھے انتہائی خوشی ہو رہی ہے . اس موقع پر عبداللطیف نے کہا . کہ اس ٹرانسفارمرکی تنصیب صوبائی حکومت کے منڈیٹ میں نہیں تھا . لیکن انہوں نے مسلے کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے اپنے دائرہ اختیار سے بڑھ کر کام کیا . جس کے لئے ہم حکومت اور چیرمین ڈیڈک وزیر زادہ دونوں کے مشکور ہیں .

انجنئیر فضل ربی جان نے ٹرانسفارمر کے ٹیکنیکی امور پر بات کی اور کہا . کہ اس ٹرانسفارمر پانچ سےساڑھے پان میگاواٹ بجلی اپر چترال کومہیا ہوگی . اور ان کی مشکلات دور ہوں گی . رہنما پی ٹی آئی رحمت غازی نے کہا . کہ اپر چترال کا بہت بڑا مسلہ حل ہو گیا ہے . اور انشااللہ دیگر مسلے بھی بتدریج حل ہو جائیں گے . انہوں نے احمد فراز کا خوبصورت شعر سنا کر حاضرین کو محظوظ کیا .
upper chitral transformer iftitah 4

upper chitral transformer iftitah 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
23899