Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

AKRSP لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز کو مضبوط بنانیکی ہرممکن کوشش کررہی ہے…سجاد

Posted on
شیئر کریں:

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز )‌ بیارلوکل سپورٹ آرگنائزیشن(BLSO) کے دفتر میں AKRSP اپر چترال کے نئے پروگرام منیجر سید سجاد حسین کے بحثیت پروگرام منیجر چارچ سنبھالنے اوراپر چترال کے دورے کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں منتخب ناظمین،خواتین کونسلرز،BLSO بورڈ ممبر ز اور تنظیات کے نمائندوں نے شرکت کیں ۔اس موقع پر چیرمین BLSO سید سردار حسین شاہ نے پروگرام منیجر کو خوش آمدید کہا اور روائتی چترالی ٹوپی پہنا ئی.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین BLSO اور دوسرے مقرریں نے علاقےکی ترقی کے حوالے سے AKRSP کے کردار کوسراہا اور کہا کہ نئے منیجر ان علاقوں پر زیادہ توجہ دیں‌گے جہاں لوگوں کی بنیادی ضروریات زندگی دوسرے علاقوں کے نسبت محدود ہیں.

ان علاقوں میں آوی،میراگرام،سنوغر اور پرواک شامل ہیں۔جہاں انفرااسٹرکچر کی بہتری کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر مقرریں نے کہا کہ BLSO حقیقی معنوں میں علاقے کے عوام کی خدمت اپنی بساط کے مطابق کر رہی ہے۔گذشتہ کئی سالوں سے پراجیکٹ نہ ہونے اور وسائل کی کمی کی وجہ سے ادارہ مشکل حالات سے گذر رہا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ اس ادارے کو مضبوط بنایا جائے۔مقرریں نے BLSO کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پروگرام منیجرسید سجاد حسین نے کہا کہ AKRSP لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کو مضبوط بنانے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے۔انھوں نے کہا کہ LSOs اس وقت مضبوط ہونگے جب دیہی تنظیمات فغال ہونگے۔انھوں نے کہا کہ منتخب نمائندے تنظٰمات کے عہدیداروں کے ساتھ ملکر تنظیمات کو فغال بنائیں اس سلسلے میں وہ ہر قسم کی تعاؤں کے لئے تیار ہے کیونکہ پائیدار ترقی کا دارومدار ان تنظیمات کی فغالیت پر ہے۔انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ علاقے کے منتخب نمائندے،LSOs اور AKRSP ملکر دستیاب وسائل کو استعمال کرکے علاقے کی پائیدار ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر چیر مین ویلج کونسل ریشن شہزادہ منیر،چیرمین VC چرون شیر عالم،چیرمین VC بونی ون احسان الرحمن،نائب چیرمین پرویز لال،نائب چیرمین VC آوی محمد نادر،بورڈ ممبر BLSO افضل قباد،سلطان ناصر اور خاتوں کونسلرز اور تنظیمات کے نمائندوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
23895