Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنمنٹ کالج آف کامرس/مینجمنٹ سائنسزکے پانچ پرنسپل کے تبادلوں اورتعیناتیوں کے احکامات جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)حکومت خیبرپختونخوانے گورنمنٹ کالج آف کامرس/مینجمنٹ سائنسزخیبرپختونخواکے پانچ مردپرنسپل/ایسوسی ایٹ پروفیسر کامرس(بی ایس۔19) کی تقرریوں کے بعد ان کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر کامرس گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز پشاور جہانزیب (بی ایس۔18) کو تبدیل کرکے گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز کوہاٹ میں بحیثیت ایسوسی ایٹ پروفیسر (بی ایس۔19) کامرس تعینات کیا گیا ہے اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹریٹ جنرل کامرس ایجوکیشن اینڈ مینجمنٹ سائنسز خیبر پختونخوا محمد داؤد (بی ایس۔ 18)کی بحیثیت ایسوسی ایٹ پروفیسر ان کامرس گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز جلوزئی نوشہرہ میں تعیناتی کی گئی ہے جبکہ مذکورہ آفیسر کی ترقی کو حقیقی شکل دینے کے بعد ان کو ڈائریکٹریٹ جنرل سی ای اینڈایم ایس پشاور میں بحیثیت ڈائریکٹر کامرس ایجوکیشن(بی ایس۔ 19) تعینات کیا گیا ہے اسی طرح اسسٹنٹ پروفیسر کامرس گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز بالاکوٹ مانسہرہ محمد ادریس(بی ایس۔ 18)کی بحیثیت ایسوسی ایٹ پروفیسر کامرس (بی ایس۔19)گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز ایبٹ آباد،پرنسپل گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز کوہاٹ فضل اللہ (بی ایس- 20) کی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز صوابی اور ڈائریکٹر کامرس ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ جنرل سی ای اینڈ ایم ایس پشاور ڈاکٹر امجد رفیق (بی ایس۔ 19) کی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز کوہاٹ تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ان امور کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
23882