Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی جی ہیلتھ کاکوغذی، بونی اور مستوج میں ہسپتالوں‌کا معائنہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نذیرحسین )حکومت صوبے بھرکے ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ سرکاری شعبے کے ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ ہسپتالوں میں خدمات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گاان خیالات کااظہارڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا ڈاکٹرمحمد ارشد خان نے آرایچ سی کوغذی ،ٹی ایچ کیوہسپتال بونی اوردیگرہسپتالوں کے تفصیلی دورے کے بعدکیا۔انہوں نے مریضوں سے ہسپتال میں موجود سہولیات کی فراہمی اور علاج معالجے کے بارے دریافت کیا مریضوں کے جواب پرانہوں نے اظہار اطمینان کیا ۔

انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ شہزادہ فیض الملک کی کارکردگی کوتسلی بخش قراردیتے ہوئے کہاکہ صحت کے شعبہ میں ترقی کیے بغیر کوئی بھی ملک ترقی کی منازل طے نہیں کر پاتا جبکہ علاج تک رسائی کسی بھی شہری کا بنیادی حق ہے۔محکمہ صحت کا فرض ہے کے صحت کے شعبے پر توجہ دے کر عام آدمی کی رسائی ممکن بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ہسپتالوں میں مریضوں کوصاف ستھراماحول فراہم کرنا سب سے ضروری ہے تاکہ گندگی سے انفیکشن نہ پھیلے.

اس موقع پرآغاخان ہسپتال بونی (بی ایم سی)کادورہ کیاجہان جدیدآلات ،صفائی کے نظام اور دیگرسہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان چترال جیسے پسماندہ ضلعے سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں صحت کے حوالے سے خدمات قابل تحسین ہیں ۔ڈی جی ہیلتھ تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مستوج ک بھی ادورہ کیا۔ جہاں آغا خان ہیلتھ سروس کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والی ہسپتال کاتفصیلی معائنہ کیا ۔اورکہاکہ اس پسماندہ اور دورافتادہ علاقے میں عوام کو ان کے گھروں کی دہلیز پر معیاری ہیلتھ کیر کی سہولیات کی فراہمی ایک خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے چترال میں کوالٹی ہیلتھ کیر میں آغا خان ہیلتھ سروس کی خدمات کو بھی سراہا۔

بعدمیں منسٹرہیلتھ خیبرپختونخواڈاکٹرہشام کی خصوصی ہدایت پرڈی جی ہیلتھ خیبرپختونخوا ڈاکٹرارشدخان نے دنیاکے بلندترین مقام شندورپرپولوفیسٹول میں ہیلتھ کیمپ کادورہ کیااورہیلتھ انتظامیہ کی کوششوں کوسراہا۔خیبرپختونخوا کی تاریخ میں کسی بھی ڈی جی کایہ پہلادورہ ہے عوام اورہیلتھ اسٹاف نے بھی ڈی جی ہیلتھ کی اس عزم اورجذبہ کی تعریف کیا۔

اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرپبلک ہیلتھ خیبرپختونخواڈاکٹر عمران،ڈپٹی ڈائریکٹرمینجمنٹ ڈاکٹرقاسم،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال ڈاکٹرحیدرالملک ،ای پی آئی کواڈینٹرچترال ڈاکٹرفیاض رومی اوردیگرموجودتھے۔

DG health Chitral visit


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
23879