Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ زراعت مستوج کے دفتر میں انسپکٹرتعینات کیا جائے..زمینداران علاقہ

Posted on
شیئر کریں:

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز) علاقہ مستوج اورلاسپور ویارخون ویلی کے زمینداروں‌نے کہا ہے کہ علاقہ تقریبا ساٹھ ہزارآبادی پر مشتمل ایک زرعی علاقہ ہے ۔ یہاں کے لوگوں کی بسر زندگی کا دارومدار صرف اور صرف زراعت پر منحصر ہے ۔ اپنے مشترکہ ایک اخباری بیان میں انھوں‌نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کے آفسران بالا کا اس علاقے کے زمینداروں کے ساتھ ہمشہ امتیازی سلوک رہا ہے ۔ گورنمنٹ کی طرف سے ہر قسم کی سہولیات ہونے کے باوجود گزشتہ دو سالوں سے ادارے کا کو ئی بھی آفسر زمیندروں کے مشکلات سننے اور دیکھنے کیلئے علاقے میں تشریف لانا گوارہ نہیں کیا ۔ ان کی ملازمت اپنی تنخواہ لینے تک محدود ہے ۔ گزشہ آٹھ سالوں سے زراعت آفس مستوج میں زرعی انسپکٹر کا پوسٹ خالی پڑا ہے ۔ تمام تر زمہ داریاں ایک فیلڈ اسسٹنٹ پر ڈالا گیا ہے ۔ جسکی کی وجہ سے علاقے کے زمیندار جدید ٹیکنالوجی اپنانے سے قاصر ہیں ۔ انھوں نے تعجب کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پہلے زمانے میں مستوج خاص میں‌زراعت آفیسر بیٹھتا تھامگر اب انسپکٹرکی پوسٹ بھی خالی ہے .

انھوں نے مذید کہا ہے کہ برعکس اس کے دوسرے اسٹیشن میں خالی شدہ پوسٹ صرف چھ مہینے میں پر کی جاتی ہیں ۔ اس کا واضح ثبوت حال ہی میں پانج فیلڈ اسسٹنٹ بھرتی ہوچکے ہیں ۔ مگر محکمہ کے اعلیٰ‌حکام اب بھی مستوج کے زمینداروں کے مسائل کی طرف توجہ دینے سے قاصر ہے ۔ لہذا زمینداران علاقہ مستوج محکمہ زراعت کے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں ۔ کہ زمینداران مستوج کا درینہ مطالبہ اسٹاف کی کمی کو پورا کریں ۔ مستوج کے عوام کے ساتھ اپنا نا انصافی ختم کریں ۔ اورڈآئریکٹر صاحب علاقے کا دورہ کرکے زمیندارون کے مسائل کا حل تجویز کریں ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
23806