Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

27سینئر افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں 27سینئر افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر فرخ سیر (پی سی ایس۔ای جی۔بی ایس۔21) کی بحیثیت سیکرٹری محکمہ اوقاف تعیناتی کی گئی ہے جبکہ سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ مسعود احمد(پی سی ایس۔ایس جی۔بی ایس۔20)کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسی طرح سیکرٹری محکمہ اوقاف حسن محمود یوسفزئی(پی اے ایس۔ بی ایس۔ 20)کی بحیثیت سیکرٹری ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ, چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ پشاور ذاکر حسین آفریدی(پی سی ایس۔ ای جی۔ بی ایس۔20) کی بحیثیت سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ جبکہ ایس ایم بی آر کو ان کی اضافی ذمہ داری سے فارغ کردیا گیا ہے، سیکرٹری منرل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ عصمت اللہ خان(پی سی ایس۔ ای جی۔ بی ایس۔ 20) کی بحیثیت چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ پشاور, اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر سید نظر حسین شاہ (پی سی ایس۔ ایس جی۔ بی ایس۔20) کی بحیثیت سیکرٹری منرل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ, ڈائریکٹر جنرل پی سی این اے۔ پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ صلاح الدین(پی سی ایس۔ایس جی۔ بی ایس۔20) کو اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ محمد ضیاء الحق (پی اے ایس۔ بی ایس۔19) کی بحیثیت پی ڈی، آی ایم یو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم, اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر محمدزبیر(پی اے ایس۔ بی ایس۔ 19)کی بحیثیت اسپیشل سیکرٹری (ایل او،ضم شدہ اضلاع) محکمہ داخلہ و قبائلی امور, اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر محمد یحییٰ اخونزادہ (پی اے ایس۔بی ایس۔19) کی بحیثیت اسپیشل سیکرٹری ضم شدہ اضلاع پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ, چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ اسماعیل خان حمیداللہ شاہ(پی ایم ایس۔ بی ایس۔19) کی بحیثیت ڈائریکٹر جنرل مائینز اینڈ منرل ڈویلپمنٹ پشاور تعیناتی کر کے چیف آف مائنز کو ان کے اضافی چارج سے فارغ کر دیا گیا ہے,

پی ڈی کمپیوٹرائزیشن آف لینڈریکارڈ فیز۔ ون بی او آر تسلیم خان (پی ایم ایس۔ بی ایس۔ 19)کی بحیثیت ایڈیشنل کمشنر پشاور, اسپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیویلپمنٹ سید محمد فرخ ثقلین(پی ایم ایس۔ بی ایس۔19) کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر بٹگرام، سیکرٹری۔II بورڈ آف ریونیو محمد امین (پی ایم ایس۔ بی ایس۔19) کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ چیف آف سیکشن پی این ڈی ظاہرشاہ (پی پی ایس۔ بی ایس۔19) کی بحیثیت ڈی جی،پی سی این اے،پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ, ڈائریکٹر جنرل ایم اے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سہیل خان(پی اے ایس۔ بی ایس۔ 18) کی بحیثیت ڈی جی خیبر پختونخوافوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی جبکہ کمشنر مالاکنڈ کو انکے اضافی چارج سے فارغ کردیا گیا ہے،ایڈیشنل کمشنر پشاور سید کاظم حسین(پی ایم ایس۔ بی ایس۔18) کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پی ایم آر یو دفتر،چیف سیکرٹری کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر نوید احمد (پی اے ایس۔بی ایس۔18) کو تبدیل کر کے بحیثیت ڈپٹی کمشنر چترال زیرین اور ڈپٹی کمشنر چترال زیرین خورشید عالم (پی اے ایس۔بی ایس۔18) کو تبدیل کر کے بحیثیت سیکرٹریI بورڈ آف ریونیو پشاور تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر بٹگرام ارشد قیوم برکی (پی اے ایس۔بی ایس۔18) کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اسی طرح ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان حسن عابد (پی اے ایس۔بی ایس۔18)کو تبدیل کر کے بحیثیت سیکرٹریII بورڈ آف ریونیو (OPS) پشاور، محکمہ خزانہ کے ڈپٹی سیکرٹری صاحبزادہ نجیب اللہ (پی اے ایس۔بی ایس۔18) کو تبدیل کر کے بحیثیت ڈپٹی کمشنر کوہستان زیرین، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور جاوید علی (پی ایم ایس۔ بی ایس۔18) کو بحیثیت ڈپٹی کمشنر تورغر جبکہ ڈپٹی کمشنر تورغر محمد طاہر (پی ایم ایس۔ بی ایس۔18) کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اے ڈی سی بونیر سید نواب (پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر بونیر جبکہ ڈپٹی کمشنر بونیر شفیع اللہ (پی اے ایس۔بی ایس۔18) کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ محکمہ منصوبہ سازی و ترقی میں چیف فارن ایڈ کیپٹن (ریٹائرڈ) اورنگزیب حیدر خان (پی اے ایس۔بی ایس۔18) کو تبدیل کر کے بحیثیت ڈپٹی کمشنر مانسہرہ تعینات کیا گیا ہے۔اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
23790