Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گولین گول سیلاب میں موری پائیں سمیت دیگر دیہات بھی بری طرح متاثر

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ)چترال سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گولین گول میں گذشتہ شب گلیشئیر پھٹنے سے جہاں گولین ہائیڈرو پاورہاؤس کو جزوی نقصان پہنچنے سمیت وادی گولین میں لوگ محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ وہیں وادی گولین سے نکلنے والی پائپ لائنوں سے آباد ہونے والے دیہات میں بھی ایمرجنسی کی سی صورت حال ہے۔
ان میں سرفہرست موری پائیں اور برغوزی کے دیہات ہیں۔ موری پائیں کے ساڑھے تین سو آبادی والے گاؤں کے پینے کے پانی کا 80 فی صد انحصار وادی گولین پر ہے جوکہ پائپ لائن کے ذریعے پورا کی جاتی ہے۔ جو کہ حالیہ طعیانی کے باعث بری طرح متاثر ہوا ہے۔ علاقے میں فصل حریف کی کاشت کا سیزن ہے اور آپباشی کے پانی کا گولین سے آنے والی اسی پائپ لائن سے پوری کی جاتی ہے۔

علاقے کے مکین اس وقت انتہائی پریشانی کے عالم میں ہیں کہ کس طرح وہ کاشتکاری کے اس سیزن میں اپنے کھیتوں کو کاشت کریں گے جبکہ دوسری طرف پینے کے صاف پانی کی دستیابی بھی ان کے لیے انتہائی سنگین صورت اختیار کرگئی ہے۔

یاد رہے کہ مذکورہ دیہات کے لیے پینے اور آپباشی کے لیے وادی گولین سے آنے والے تمام پائپ لائینیں اس سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں جو موجودہ صورتحال میں مرمت اوربحالی میں‌ کئی مہینے لے سکتے ہیں۔
Golan flood distryoed bridges and road 3
Chitral a view of Golan hydro power station of 108MW head which was washed away by heay flood last night at Golan valley pic by Saif ur Rehman Aziz


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
23784