Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے ہسپتالوں کودرپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائینگے…ڈی جی ہیلتھ

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا ڈاکٹرمحمد ارشد خان نے آرایچ سی ایون،بروز،بی ایچ یوبمبوریت ،بی ایچ یوشغور اور گرم چشمہ ٹی ایچ کیو کادورہ کیا ۔ انہوں نے گرم چشمہ میں آغا خان ہیلتھ سروس کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والی تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا تفصیلی معائنہ کیا اور ہسپتال میں نصب جدید ترین مشینری ، ہسپتال میں بیماریوں کی تشخیص کے لئے جدید نظام ، چوبیس گھنٹے سروس ڈلیوری پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اس پسماندہ اور دورافتادہ علاقے میں عوام کو ان کے گھروں کی دہلیز پر معیاری ہیلتھ کیر کی سہولیات کی فراہمی ایک خوش آئند بات ہے جس سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پر دباءو میں کمی آئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہیلتھ پالیسی کے ذریعے ہسپتالوں میں ہیلتھ کیئر سسٹم مضبوط کیا جائے گا ۔ اس پالیسی کے ذریعے شفافیت کے ساتھ ساتھ ہیومن ریسورس مینجمنٹ، گڈ گورننس اورمینجمنٹ بہترکرنا، تمام شہریوں کو ضروری، معیاری ،منصفانہ اورپائیدار طبی سہولیات یقینی بنانا ممکن ہوگا ۔ چترال کے ہسپتالوں کودرپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائے گا ۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا ڈاکٹرمحمد ارشد خان نے آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے ریجنل پروگرام افیسرمعراج الدین سے خصوصی ملاقات میں کہاکہ صحت کی سہولیات کے حوالے سے ہمارا فوکس غریب عوام ہے ۔ غریب طبقے کواس محرومی سے نجات دلانے کے لئے لاءحہ عمل کیاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ چترال آغاخان ہیلتھ سرو س کی خدمات ناقابل فراموش ہے علاقے کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے اوپی ڈی اوردیگر فیسوں میں نظرثانی کی جائے تاکہ تمام غریب لوگوں کوصحت کے حوالے سے بنیادی سہولیات مل سکیں ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ محکمہ صحت خیبرپختونخوا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چترال کے دور درازعلاقوں میں صحت کے جدیدسہولیات دینے کی ہرممکن کوشش کریں گے ۔

اس سے قبل چترال سے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے ڈی ایچ او آفس چترال میں ڈی جی ہیلتھ سے تفصیلی ملاقات کی اور چترال میں علاج معالجے کے حوالے سے جملہ مسائل ان کے گوش گزار کیے ۔ انہوں نے اپر اور لویر چترال کے اضلاع کی دورافتادگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے جدید ترین سہولیات کی فراہمی پر زور دیا تاکہ مریضوں کو پشاور ریفر کرنے کی ضرورت نہ رہے ۔ ایم پی اے نے ڈسپنسریوں میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے تمام تر وسایل فراہم کرنے اورڈسپنسریوں کو اپ گریڈ کرنے کامطالبہ کیا تاکہ علاج کی سہولیات کی فراہمی میں مزیز بہتری آسکیں ۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرپبلک ہیلتھ خیبرپختونخواڈاکٹر عمران،ڈپٹی ڈائریکٹرمینجمنٹ ڈاکٹرقاسم،ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر حیدرالملک،ضلعی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام حافظ انعام میمن ،ای پی آئی کواڈینٹرچترال ڈاکٹر فیاض رومی،ڈپٹی ڈائریکٹرڈی ایچ ڈی سی چترال ڈاکٹرارشاداحمد،آغاخان ہیلتھ سروس کے انوربیگ اوردیگرموجودتھے ۔
DG health chitral visit 2

DG health chitral visit 3

DG health chitral visit 4

 


شیئر کریں: