Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال کیلئے 7 میگاواٹ کا ٹرانسفارمر لاہور سے چترال کیلئے روانہ….پرویز لال

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) تحریک حقوق عوام اپر چترال کے انفارمیشن سیکٹری پرویز لال نے کہا ہے کہ اپر چترال کی بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 7 میگا واٹ کا ٹرانسفارمر لاہور سے چترال کیلئے روانہ کر دی کر دی گئی ہے۔ جس کی تصدیق پراجیکٹ کے کنٹریکٹر انجینئر فضل ربی نے ٹیلی فون پر کی ہے. تحریک حقوق عوام اپر چترال کی طرف سے چترال ٹائمزڈاٹ کام کو موصولہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گولین گول بجلی گھر سے اپر چترال بشمول کوہ کے بعض علاقوں کو بجلی کی ترسیل کو ریگولر کرنے اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے اپر چترال کی عوام نے تحریک حقوق عوام اپر چترال کے پلیٹ فارم سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ جس کے نتیجے میں ایم این اے چترال عبدالاکبر چترالی، ایم پی اے ھدایت الرحمن ، ایم پی اے وزیر زادہ اورضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ نے اپر چترال کا ہنگامی دورہ کیا تھا اور یقین دہانی کرائی تھی کہ اس مسلئے کا فوری حل نکالا جائے گا۔جس کے بعد 7 میگاواٹ ٹرانسفارمر کی ٹینڈر کی گئی اور اور یہ ٹھیکہ انجینئر فضل ربی کو ملا۔اس ٹرانسفارمر کی تنصیب سے اپر چترال کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی ہو گی۔ سیکریٹری اطلاعات نے اپر چترال کی بجلی کے سلسلے میں جدوجہد اورخصوصی دلچسپی لینے پر انجینئر فضل ربی کا بھی شکریہ ادا کیا ہے .
upper transformer


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
23692