Chitral Times

Aug 23, 2019

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • ڈسٹرکٹ پرائزرویوکمیٹی لوئیرچترال کا اجلاس، اشیاء خورنوش کے نئے نرخ نامے جاری

    July 6, 2019 at 12:25 am

    چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)‌ ڈسٹرکٹ پرائزریویو کمیٹی لوئیر چترال کا اجلاس گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال کے زیرصدارت منعقد ہوا . جس میں‌ ڈی ایف سی چترال فضل باری، سید احمد خان ، صدر تجاریونین شبیراحمدکے علاوہ متعلقہ اداروں اورمختلف کاروبار سے منسلک افراد نے شرکت کی . اجلاس میں‌ موجودہ مہنگائی کے تناظر میں مختلف اشیاء خورنوش کے نئے نرخوں‌کا تعین کیا گیا . جس سے بعد میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے حکم پر ڈی ایف سی چترال نے جاری کردیاہے جس کے مطابق چھوٹا گوشٹ 600روپے فی کلو، بڑاگوشت 380، جبکہ روٹی کا وزن کم کرکے 220گرام کی روٹی کی قیمت بیس روپے اور110گرام ہاف روٹی کی قیمت دس روپے مقرر کی گئی . اسی طرح سنگل ڈبل روٹی کی قیمت پچاس روپے اورڈبل کی قیمت 80روپے کردی گئی. باقی اشیاء کی نئی قیمتیں‌ذیل ہیِ.


  • error: Content is protected !!