Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پولوایسوسی ایشن اورضلعی انتظامیہ کے درمیان ڈیڈلاک ختم ،گھوڑوں کی مومنٹ شروع۔۔ضلع ناظم

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ٰضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ جشن شندور کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور پولو ایسوسی ایشن کے درمیان پائی جانے والی ڈیڈلاک ختم ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں جشن شندور روایتی جوش وخروش اور معمول کے مطابق منایا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی اہمیت کے حامل اس فیسٹول کو شایان شان طریقے سے منایا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جشن شندور کے انعقادکو پہلے سے ذیادہ منظم اور خوب صورت انداز میں ممکن بنانے کی راہیں ہموار کررہی ہے۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کے بعد جشن شندور میں شندور کی طرف گھوڑوں کی مومنٹ شروع کردی گئی۔ پریس ریلیز میں پولو ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہوں نے جشن کے انعقاد میں اپنی بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس سلسلے میں‌جب پولو ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ سکندرالملک اورسیکریٹری معیز الدین بہرام سے رابطہ کیا گیا توانھوں‌نے لاعلمی کا اظہار کیا.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
23577