Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان نیوی کا “عالم دین” چترالی کمشینڈ آفسر!…..تحریر: قاری اقبال

شیئر کریں:

اپر چترال کے “نشکو” گاوں سے تعلق رکھنے والا قابل فخر فرزند “مولانا انس فضل” پاک نیوی کے سیکنڈ لیفٹننٹ بن گئے.

مولانا انس فضل دارلعلوم کراچی کے فاضل درس نظامی . بعد ازاں پاکستان نیوی کے بیسوین شارٹ کمیشن کورس میں شمولیت اختیار کی .گزشتہ دنوں پاسنگ آوٹ کے بعد بحیثیت سکینڈ لیفٹننٹ باقاعدہ پاک وطن کے سمندری پاسبانوں میں شامل ہو گئے ہیں.
ایک دینی مدرسے سے پڑھ کر کسی چترالی عالم دین کا فوج میں یوں کمیشنڈ آفسر بننا جہاں موصوف کے والدین خاندان اور خاص کر اہالیان چترال کے فخر اور اعزاز کی بات ہے. وہاں ان تمام لبررز و سیکولرز سوچ رکھنے والے دیسی انگریزوں کا مسکت جواب بھی ہے جو آئے زور اس جگالی میں لگے رہتے ہیں کہ دینی مدارس میں پڑھنے والے احساس کم تری کا شکار . جدید دنیا سے نا آشنا . تنگ نظر ہیں. دینی مدارس دوقیانوسیت کو فروغ دینے والے خیراتی ادارے ہیں وہاں صرف انتہا پسندی سیکھائی جاتی ہے اور دہشت گردی نرسریاں ہیں.
مولانا انس صاحب!
ہمیں آپ پر اور آپ جیسے دینی مدارس سے فارغ ہونے والے ہر مثبت اور تعمیری فکر کے علماء ( خواہ وہ جس شعبہ زندگی میں فرائض انجام دے رہے ہوں) پر بجا طور فخر ہے.
ویلڈن سر انس..

فقط قاری اقبال چترال


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
23504