Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جشن شندور سے پہلے اپرچترال کے دو اہم مسائل کے حل کا مطالبہ،ورنہ روڈ بلاک کی دھمکی

Posted on
شیئر کریں:

بونی(چترال ٹائمزرپورٹ) صدرتحریک حقوق عوام اپرچترال مختاراحمد سنگین نے اپنے ایک اخباری بیان میں حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ جشن شندور سے پہلے اپرچترال کے لیے الگ گریڈاسٹیشن کی تعمیر پر کام کا آغاز کیا جائے،ساتھ ہی بونی شندور یارخون روڈ منصوبے کے بارے میں عملی اقدامات کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا جائے،گزشتہ ادوار کی طرح اس مرتبہ بھی ہماری شرافت اور برداشت کو بے غیرتی سمجھ کر ہمارے ساتھ مذاق کرنے کی کوشش کی گئی تو اسکے انتہائی خطرناک نتائج برامد ہونگے اورکسی بھی قسم کے نقصانات کی زمہ داری حکومت وقت پرعائد ہوگی۔اگر حکومت اور عوامی نمائندے ہمارے ان دو بنیادی مسائل کو حل کرنے کی بجائے اس مرتبہ بھی عوام کو لولی پاپ دینے کی کوشش کی تو یکم جولائی سے اپرچترال کے عوام تحریک حقوق عوام اپرچترال اورتحریک نوجوانان مستوج کی قیادت میں ریشن سے لیکر سورلاسپور تک بونی شندور روڈ کو غیر معینہ مدت کے لیے ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کرینگے۔


شیئر کریں: