Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایس آئی ڈی بی وڈ ورکنگ سینٹرز کو کمرشل بنیادوں پر چلانے کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

پاک جرمن جیسے اداروں کا فرنیچر اوپن مارکیٹ میں بھیجا جائے تاکہ آمدن میں اضافہ ہو سکے۔
تمام صنعتی بستیوں میں صفائی اور بجلی کا نظام ہنگامی بنیادوں پر درست کیا جائے۔ایم ڈی غضنفر علی۔
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) ایس آئی ڈی بی وڈ ورکنگ سینٹرز کو مزید فعال کیا جائے اور اسے کمرشل بنیادوں پر چلایا جائے اس کے لیے متعلقہ سٹاف فی الفور تجاویز دے تاکہ ان اداروں کی آمدن بڑھے اور کارکنوں کی معاشی حالت درست ہو سکے پاک جرمن وڈ ورکنگ سنٹر جیسے اداروں کا فرنیچر اوپن مارکیٹ میں بھیجا جائے۔

ان خیالات کا اظہار سمال انڈسٹریز ڈیویلپمنٹ بورڈ کے ایم ڈی غضنفر علی نے وڈ ورکنگ سینٹرز اور صنعتی بستیوں کے انچارج افسران کے ایک اجلاس میں کیا۔اس موقع پر ڈی ایم ڈی فر ید قادر، ڈائریکٹر فنانس منور خان، جائنٹ ڈائریکٹر منصوبہ بندی اور مارکیٹنگ نعمان فیاض،جائنٹ ڈائریکٹر سلیم خان، جمال ناصر اور عبدالحمید خٹک بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے صنعتی بستیوں میں قائم کارخانوں میں حفاظتی اقدامات پر عدم اطمینان ان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارخانوں کے مالکان کو تنبیہ کی جائے تاکہ وہ کارخانوں میں استعمال ہونے والے مختلف گیس کے سلینڈرز کو فی الفور کارخانوں سے نکال باہر کریں یا پھر ان کے لیے معقول جگہ کا بندوبست کیا جائے تاکہ کارخانوں میں کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو اور مزدوروں کی جان بھی محفوظ رہے۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف کارخانوں میں بجلی کی تنصیب کے نظام پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ہر کارخانے دار اپنے کارخانے میں بجلی کا نظام درست کرے۔ اس کے علاوہ ایسے کارخانے بھی ہیں جن کی پروڈکشن سے جو گند یعنی ضائع شدہ مواد اسے سنبھالنا اس کارخا نے دار کی ذمہ داری ہے اس لیے ایسے کارخانے دار کو بھی تنبیہ کیا جائے جن کے کارخانے سے نکلنے والا مواد انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا ہے کہ وہ تمام صنعتیں بستیوں میں صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
23395