Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یوکوم یارخون پل ٹوٹنے سے تقربیا10ہزارآبادی محصور، مزدانیچے جاگرا،ڈرائیورزخمی

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)اپرچترال یوکوم یارخون پل ٹوٹنے سے تقربیا10ہزارآبادی کاراستہ بلاک ہواہے۔جس سے مقامی لوگوں کو شدیدمشکلات کاسامناہے۔ذرائع کے مطابق دریائے یارخون کے اوپرکئی دیہات پھشک،میراگرام نمبر2،پردان ،دیوسیر، وسوم اوردیگرکئی دیہات کومین روڈسے ملانے والاسپنشن پل مزدا سمینٹ لوڈلے کرگرزنے کے دوران پل ٹوٹ گیا اور مزدا نیچے جا گراجس سے ڈرائیورنورخان ساکن چرون زخمی ہوا۔ جبکہ مزدا کو شدید نقصان پہنچا .
مقامی کونسلرسیدقاسم شاہ ،سماجی کارکن بابرالدین ،کسان کونسلررحمت خان اوردیگرنے میڈیاکوبتایاکہ یہ رابطے کاواحدپل ہے جوچترال مین روڈسے 10ہزارآبادی کولنک کرتاہے ۔اب یہ پل ٹوٹ جانے سے لوگ انتہائی مشکلات کاشکارہیں جبکہ سکول وکالج کے طلباءبھی اپنے تعلیمی اداروں تک پہنچنے سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ فوری طورپرپل کی بحالی نہیں کی گئی تو10ہزارکے آبادی کوخوراک کی قلت کا بھی سامناہوسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ پل کی خستہ حالی کے سلسلے میں باربارمتعلقہ ادارے اورمنتخب نمائندوں کے نوٹس میں لایاگیالیکن اس پرکوئی توجہ نہیں دی گئی۔اورآج یہ دن دیکھناپڑا۔ا ور فی الحال پیدل راستہ بھی لوگوں کودسیتاب نہیں ہے اس لئے لوگ بہت پریشان ہیں انہوں نے پر زور مطالبہ کیا کہ لوگوں کو مشکل سے نکالنے کیلئے فوری طور پرپل کی بحالی کا کام شروع کیاجائے۔
yukom bridge collapsed chitral 1

yukom bridge collapsed chitral 2

yukom bridge collapsed chitral 5


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
23385