Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شندورروڈ اےڈی پی میں شامل ہے،احتجاج کو موخرکیا جائے..اے ڈی سی اپرچترال

Posted on
شیئر کریں:

بونی(چترال ٹائمزرپورٹ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراپرچترال محمد عرفان الدین نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے حالیہ قومی بجٹ میں چترال شندور روڈ کے لیے ایک ارب روپے مختص کرکے اس اہم پراجکٹ کواے ڈی پی میں شامل کرلیا ہے،جبکہ گلگت ٹو چکدارہ روڈ کے نام سے یہ منصوبہ پہلے سے ہی پاک چاینہ اکنامک کوریڈورمتبادل روڈ کا بھی حصہ ہے،اپرچترال کی انتظامیہ مفاد عامہ کے اس اہم منصوبے کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے،اس مسلے کو لیکر بعض حضرات کی طرف سے جشن شندور کے موقعے پراحتجاج کرنا غیرمنطقی عمل ہے،اس سے عوام، مسافروں اور علاقے میں آنے والے ملکی و غیرملکی سیاحوں کو تکلیف کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا،اسلیے احتجاج کرنے والوں سے اپیل ہے کہ وہ بہتر عوامی مفاد اورعلاقے کی مثبت روایات کو برقرار رکھتے ہوے اپنے احتجاج کو موخر کرے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
23302