Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نادرا کا شمار ڈیٹا جمع کرنے والے دنیا کے بڑے اداروں میں ہونے لگا

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نادرا ڈیٹا جمع کرنے کے اعتبار سے دنیا کے بڑے اداروں میں شامل ہوگیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی کے پاس بیک وقت 20 کروڑ افراد کا ریکارڈ موجود ہے۔گذشتہ برس کی نسبت اسمارٹ کارڈ کیلئے درخواستوں میں 5 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا۔ صرف 7 دنوں میں 2 لاکھ 77ہزار نئے شناختی کارڈز کی رجسٹریشن مکمل ہوئی ہے۔ 6 دنوں میں شکایات پر 500 بلاک شناختی کارڈز بحال کردیئے گئے ہیں۔افریقی ملک فجی نے بھی ڈیٹا بیس کیلئے نادرا کی خدمات لے لی ہیں۔

………………………………………………………..

خیبرپختونخوا حکومت کا پی ایم یو بند کرنے کا فیصلہ
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)پشاور بس منصوبے بی آر ٹی میں نقائص کی نشاندہی کرنا پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) کو مہنگا پڑ گیا، خیبرپختونخوا حکومت نے بس منصوبہ مکمل ہونے سے قبل ہی پی ایم یو کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی کا پی سی فور جمع کرایا جائے اور ساتھ ہی محکمہ ایڈمنسٹریشن کو پی ایم یو کے اثاثے تحویل میں لینے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کردی۔اپنے جوابی خط میں پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کا کہنا ہے کہ پی سی فور بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے پر جمع کرایا جائے گا۔پی سی ون کے مطابق حکومت پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کو ختم کرنے کا حق نہیں رکھتی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
23219