Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شاخ تراشی مہم کی وجہ سے 30جون تک روزانہ چارگھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوگی.ایس ڈی او

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پیسکو نے روزانہ چار گھنٹے کی بنیاد پر چترال ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں بجلی کی ٹرانسمیشن کو چھونے والی درختوں کی شاخوں کو کاٹنے کا عمل شروع کردیا ہے۔
پیسکوچترال سب ڈویژن کے ایس ڈی او انجینئر سمیع اللہ نے چترال ٹائمزڈآٹ کام کو بتایاکہ اس شاخ تراشی مہم کا مقصد ٹرانسمیشن لائن کو لائن لاسز سے بچانا ہے جبکہ ان شاخوں سے چھوجانے کی وجہ سے انسولیٹر پنکچر ہوجاتے ہیں اور ٹرانسفارمروں کو بھی نقصان لاحق ہوتی ہے۔جس کے وجہ سے عوام کو کہیں دنوں کی لوڈشیڈنگ اور محکمہ کو نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے بجلی کے صارفین کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا مقصد بجلی کی بندش کے ذریعے عوام کو تنگ کرنا ہرگز نہیں ہے اور پیسکو کے عملے کے ساتھ تعاون کرکے اس مہم کو جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہنچایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے صارفین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے بقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ جون کے مہینے میں ان کی بجلی کے کنکشن کو عدم ادائیگی کی بنیاد پر کاٹ دینے کی نوبت ہی نہ آئے۔

یادرہے کہ پیسکو حکام نے 30 جون تک شاخ تراشی کیلئے بجلی بند کرنے کی اجازت لی ہوئی ہے۔ اورروزانہ صبح نو بجے سے ایک بجے تک دنین سے لیکر جغوربکرآباد تا جوٹی لشٹ تک لوشیڈنگ ہوگی اور دن ایک بجے سے شام پانچ بجے تک چترال شہر میں بجلی بند رہیگی۔

loadsheeding program
sdo pesco chitral

pesco shahkhtarashi 2

pesco shahkhtarashi 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
23207