Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پیڈوملازمین کے لئے سپیشل اورٹیکنیکل الاؤنسز کی منظوری دے دی گئی.

Posted on
شیئر کریں:

ادارے کے مالی وانتظامی امورکی مزید بہتری کے لئے اصلاحی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں،چیئرمین نثارمحمدخان کی زیرصدارت بورڈآف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں فیصلے
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبرپختونخوامیں حکومتی سطح پر بجلی کی پیداوارکے لئے کام کرنے والے محکمہ توانائی وبرقیات کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو)کے چیئرمین بورڈنثارمحمد خان کی ذاتی دلچسپی اورکاوشوں سے پیڈوملازمین کو سیکرٹریٹ ملازمین کے طرز پر سپیشل الاؤنس اورٹیکنیکل الاؤنس دینے کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ سروس رولز،پیڈوایکٹ اور مالی وانتظامی امورکی اصلاحات کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔اس سلسلے میں پیڈوبورڈ آف ڈائریکٹرزکا33واں اجلاس زیرصدارت چیئرمین بورڈنثارمحمد خان منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری توانائی سرفرازدرانی،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ ذہیب حیات،ڈپٹی سیکرٹری خزانہ فیض عالم،پیسکوچیف ڈاکٹرامجدعلی خان،پیڈوچیف ایگزیکٹوبہادرشاہ کے علاوہ بورڈ ممبران ڈاکٹرحسن ناصر،عبدالصدیق،ارباب خداداد،مصورشاہ نے شرکت کی۔اجلاس میں پیڈوکے لئے آئندہ مالی سال 2019-20کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پیڈوکے مالی اورانتظامی امورکے بارے میں سیرحاصل گفتگوکی گئی اورادارے کی ترقی کے لئے بورڈ ممبران کی طرف سے مختلف تجاویزدی گئیں۔اجلاس میں پیڈوملازمین کے دیرینہ مطالبات کوترجیحی طورپر زیربحث لاتے ہوئے بورڈ نے تمام ریگولرملازمین کے لئے 30فیصدسپیشل الاؤنس اورانجینئرزکے لئے ٹیکنیکل الاؤنس کی منظوری دی۔چیئرمین بورڈنثارمحمد خان نے کہاکہ ادارے کے مالی وانتظامی امورکی بہتری کے لئے ریفارمزکمیٹی تشکیل دی گئی ہے جسکی سفارشات کی روشنی میں ملازمین کے سروس رولز،ایکٹ اورمالی امورکے معاملات میں ترمیم لائی جائے گی جس کے بعدادارے کوصوبے کامنافع بخش اورمضبوط ادارہ بنایا جائے گا۔انہوں نے ادارے کے افسران وملازمین پر زوردیا کہ وہ ادارے کی ترقی کے لئے اپنی تمام ترتوانائیاں صرف کرتے ہوئے ایمانداری کے ساتھ ڈیوٹی کریں۔دریں اثناء پیڈوملازمین کے لئے ٹیکنیکل وسپیشل الاؤنس کی منظوری کے بعد پیڈوایمپلائزیونین کے صدرحاجی ابرار خان،جنرل سیکرٹری صفت اللہ اورپیڈوآفیسرز ایسوسی ایشن کے صدرسید عزیزباچااورجنرل سیکرٹری فضل رحیم نے پیڈوبورڈ ممبران اورخصوصی طورپر چیئرمین پیڈوبورڈنثارمحمدخان کا ملازمین کے جائزمطالبات کی منظوری میں ذاتی دلچسپی لینے پر شکریہ اداکیا اوراس امید کا اظہارکیا کہ ان کی قیادت میں پیڈوکوایک مضبوط ادارہ بنایا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
23166