Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعظم عمران خان کاصحابہ کرام کی شان میں گستاخی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں..مولاناشیرکریم شاہ

Posted on
شیئر کریں:

اپرچترال (چترال ٹائمزرپورٹ )‌ مولانا شیرکریم شاہ امیر جےیوآئی اپر چترال نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے قوم کے ساتھ خطاب کے نام پر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان میں گستاخی کرکے پورے عالم اسلام کے مسلمانوں کی اور خاص کر 22کڑور پاکستانی مسلمانوں کی دل آزاری کی ھے۔جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔صحابہ کرام حضور صلی االلہ علیہ وسلم کی تربیت یافتہ شاگرد ہیں جن کی گستاخی اسلام کی گستاخی تصور کی جاتی ہے..
ایک پریس ریلیز میں‌انھوں‌نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان شروع دن ہی شعائر اللہ کی توہین تمسخر میں تلے ہوئے ہیں جس کی پاکستانی مسلمان کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے پہلے سے مہنگائی بے روزگاری میں پسے ہوئے مسلمانوں کی دل آزاری کرنے والےاور غیروں کی ایجنڈے کی تکمیل کرنے والے شخص کو پاکستانی عوام پر حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں بنتا ہے یہ ملک اسلام ہی کے نام پر معرضِ وجود میں آیا ہے۔اور اس ملک نظریاتی اور جغرافیائی حدود کی حفاظت کے لئے ھم سب کچھ قربان کر سکتےہیں لہذا عمران خان مسلمانوں سے معافی مانگے یا فورا مستعفی ہو جائیں.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
23153