Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنمنٹ کالج میں “کوالٹی ایشورنس ان بی ایس پروگرام آف گورنمنٹ کالجز” کے موضوع پرسیمینار

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنمنٹ کالج چترال میں ایک سیمینار Quality Assurance in BS Programme of Government Colleges کے موضوع پر منعقد ہوا. اس سیمینار کے ریسورس پرسنز شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل دیر کے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات انتخاب عالم اور ڈپٹی ڈائرکٹر کوالٹی ایشورنس ابرار حسین تھے۔

سیمینار میں گورنمنٹ کالج چترال، گورنمنٹ گرلز چترال، گورنمنٹ کالج بونی اور گورنمنٹ گرلز کالج بونی کے اساتذہ کے علاوہ گورنمنٹ کالج چترال کے بی ایس پروگرام کے سینئیر طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر ممتاز حسین نے ایس بی بی یو کا شکریہ ادا کیا جس کے تعاؤن اور حوصلہ افزائی کی وجہ سے کالج میں بی ایس پروگرام کو کامیاب بنانے میں مدد ملی۔

انہوں نے بتایا کہ 2014 میں جب یہ پروگرام شروع ہوا تو حالات انتہائی ناموافق تھے لیکن یونیورسٹی انتظامیہ خصوصاً انتخاب عالم نے ہمارے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا اور ہمیں کسی بھی مرحلے پر شکایت کا موقع نہیں دیا۔ کالج انتظامیہ اور اساتذہ کی محنت کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کی رہنمائی کا نتیجہ ہے کہ ہمارے طلبہ و طالبات کا پہلا بیچ اس سال بہت اچھے نمبروں کے ساتھ ڈگریاں لے کر کامیاب ہوا۔

انہوں نے اس سیمینار میں شرکت کے لیے چترال آنے پر دونوں حضرات کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے ساتھ تبادلہ خیالات سے اساتذہ اور طلبہ کو تعلیمی عمل میں کافی مدد حاصل ہوگی۔

سیمینار کے پہلے حصے میں انتخاب عالم نے بی ایس پروگرام کی چیدہ چیدہ خصوصیات اور اصول و ضوابط پر روشنی ڈالی۔ دوسرے حصے میں جناب ابرار حسین نے کالجوں کے لیے کوالٹی ایشورنس کی اہمیت واضح کی اور اس کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ سیمینار کے دوراں اساتذہ اور طلبہ نے ماہرین سے سوالات کیے اور تجاویز دیں۔

آخر میں کالج کے بی ایس پروگرام کے کوارڈنیٹر پروفیسر غنی الرحمٰن نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

govt college chitral seminar 3
govt college chitral seminar 4

govt college chitral seminar 6

govt college chitral seminar 5

govt college chitral seminar 11

govt college chitral seminar 9

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
23145