Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاورہائی کورٹ نے اساتذہ کی ایڈوانس اینکریمنٹ بحال کردی …تنظیم اساتذہ خیبرپختونخوا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمزر پورٹ) تنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخوا کی جانب سے غلام نبی تنولی ایڈوکیٹ کے ذریعےANPاورPPPکی مشترکہ حکومت میں معماران قوم کے لئے ایڈوانس اینکریمنٹ کے خاتمے کے حوالے سے ظالمانہ ایکٹ کو کلعدم قرار دے کر پشاور ہا ئی کورٹ نے اساتذہ کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ جس پر اساتذہ برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں یہ بات تنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخوا کے صو بائی صدر خیر اللہ حواری نامزد صوبائی صدارتی امید وار سید محمد شاہ با چا اور نامزد صو بائی جنرل سیکرٹری کے امید وار سکندر خان یو سفزئی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہی گئی ہے .

۔یاد رہے کہ 01-12-2001سے پہلے سکیل 1سے سکیل 15تک تمام محکموں کے ملازمین اضافی تعلیمی قا بلیت پر اضافی ترقیوں کے حقدار تھے۔صرف محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے اساتذہ ان ترقیوں سے محروم تھے۔تنظیم اساتذہ نے اس نا انصافی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا اور عدالت نے اساتذہ کے حق میں فیصلہ دیا اس فیصلے کو ANPاورPPP کی مشترکہ حکومت نے اسمبلی کے ذریعے ایکٹ کی صورت میں کلعدم قرار دیا۔تنظیم اساتذہ نے اس ظالمانہ ایکٹ کو عدالت میں چیلنج کر دیا
اب اس فیصلے کے نتیجہ میں 01-12-2001سے پہلے سکیل 15تک کام کر نے والے اساتذ ہ اضافی تعلیمی قا بلیت پر اضافی ترقیوں کے حقدار بن گئے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
23113