Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوامیں رواں سال کے سب سے بڑے بالاکوٹ ہائیڈروپاورپراجیکٹ کو شروع کرنے کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

منصوبے سے 300میگاواٹ بجلی پیداکی جائے گی،صوبے کو سالانہ33ملین ڈالرزآمدن ہوگی،سیکرٹری توانائی کی زیرصدارت اجلاس
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبرپختونخواحکومت رواں سال ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) کے مالی تعاون سے ضلع مانسہرہ میں دریائے کنہارپرصوبے کے سب سے بڑے پن بجلی کے منصوبے بالاکوٹ ہائیڈروپاورپراجیکٹ، 300میگاواٹ پرتعمیراتی کام کاآغازکرے گی۔

یہ منصوبہ 722ملین ڈالرزیعنی 87ارب روپے کی خطیررقم سے آئندہ 7سالوں کے دوران مکمل کیا جائے گاجس میں 80فیصدرقم یعنی580ملین ڈالرز ایشائی ترقیاتی بینک فراہم کرے گا اورباقی رقم صوبائی حکومت اپنے وسائل سے فراہم کرے گی۔ منصوبے کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ 33ملین ڈالرزکی آمدن ہوگی۔اس سلسلے میں بالاکوٹ ہائیڈروپاورپراجیکٹ پر پیش رفت کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس سیکرٹری توانائی وبرقیات سرفرازدرانی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندہ وفدپرنسپل انرجی سپیشلسٹ عدنان ترین،Nail ValiyevاورRafayil Abbasovسمیت ایڈیشنل سیکرٹری توانائی افتخارخان مروت،چیف پلاننگ آفیسرذین اللہ شاہ،سینئر ڈائریکٹرپیڈوواجد نوازاورسینئرپلاننگ آفیسرملک لقمان نے شرکت کی۔ اجلاس میں منصوبے کے حوالے سے ہونے والی پیش کا جائزہ لیا گیااوراس بات پر اتفاق کیا گیا کہ منصوبے کے لئے کنسلٹنٹ اورپراجیکٹ ڈائریکٹرکی تقرری کا عمل جلد مکمل کیا جائے گااورمنصوبے کی فیزیبلٹی کوبھی اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری توانائی سرفرازدرانی نے کہا کہ بالاکوٹ ہائیڈروپاورپراجیکٹ صوبے کے لئے توانائی کا اہم ترین اورسب سے بڑا منصوبہ ہے جس کی جلد تکمیل ممکن بناناہمارے لئے بڑاچیلنج ہے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے کی ڈیڈلائن کاتعین کرنابہت ضروری ہے۔ انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشن کاشکریہ اداکیااورانہیں منصوبے کے حوالے سے ہرقسم کے تعاون کا بھرپوریقین دلایا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
23107