Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جشن شندور(7سے 9جولائی ) کے حوالے سے شندورپولوگراونڈ میں کمیٹی کااجلاس،

Posted on
شیئر کریں:

مستوج (ایس این پیرزادہ ) جشن شندور کے انعقاد کے حوالے سے کمیٹی کا خصوصی اجلاس شندور پولوگرونڈ میں منعقد ہوا،اجلاس میں سکیورٹی انچارج بریگیڈئیرنعیم، کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین، کرنل شریف جی بی سکاوٹس نے خصوصی طور پر شرکت کی،

اس موقعے پر چترال کی نمائیندگی ڈی سی لوئیر چترال خورشید عالم محسود اور ڈی سی اپرچترال شاہ سعود نے کی،جبکہ جی بی کی طرف ڈی سی غذردلدار احمد ملک اور اے سی گوپس نے نمائیندگی کی،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال ڈاکٹر فیص الملک جیلانی،ایکسین سی این سی این ڈیبلیو چترال انجنیر مقبول اعظم، سیکٹری ٹوریزم جی بی کے علاوہ دوسرے سرکاری اہلکار اپنے اپنے محکموں کی طرف سے نمائندگی کی.

شرکا نے متفقہ طور پر7 سے 9جولائی کو منعقد ہونے والے جشن شندور کو نئے جوش اور جزبے سے منانے کا فیصلہ کیا، منتظمین نے عہد کیا کہ علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کی خاطر تمام مہمانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جاے گی۔اس سال خاص طور پر ماحولیات کے حوالے سے خصوصی واک کے علاوہ گلگت اور چترال کے ہزاروں رضاکار صفائی مہم کا بھی اہتمام کرینگے،جبکہ انتظامیہ کی طرف سے جنگلی حیات اورقدرتی ماحول کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے آتش بازی نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
Shandur polo committee ijlas 4

Shandur polo committee ijlas 1
Shandur polo committee ijlas 2


شیئر کریں: