Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی ،سوشل ویلفیئر آفیسر بونی سید نبی حسین پیرزادہ کے اعزاز میں الوداعی پارٹی

Posted on
شیئر کریں:

بونی (ظہیرالدین ) گزشتہ روز سوشل ویلفیئر آفیس بونی میں سبکدوش ہونے والے سوشل ویلفئیرافیسر مستوج سید نبی حسین پیرزادہ کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ آس تقریب کے مہمان خصوصی سابق سوشل ویلفیئر آفیسر تاج الدین اور بحثیت صدر محفل حضر حیات ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر چترال نے شرکت کی۔ اس پروگرام کا مقصد سبکدوش ہونے والے سوشل ویلفیئر آفیسر سید نبی حسین پیرزادہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔

دیگر مہمانان میں سید نظار شاہ منیجر زرعی ترقیاتی بینک بونی برانچ، منیجر سید جمال علی شاہ، تاج الدین لال، سماجی و سیاسی کارکن سید شیر حسین، مغتبرات بونی کے علاؤہ سوشل ویلفیئر آفیس بونی کے تمام سٹاف شامل تھے۔
شرکاء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سوشل ویلفیئر آفیسر سید نبی حسین کو انکی شاندار خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر چترال نے آپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیگر اسٹاف بھی پیرزادہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ادارے اور کمیونٹی کی بہترین خدمات کو اپنا شیوہ بنائیں گے۔ کیونکہ پیرزادہ دوران ملازمت کبھی بھی زاتی مفاد کو ادارے اور لوگوں کے مفادات پر ترجیح نہیں دی۔ آپ ایک بے داغ اور مخلص آفیسر ثابت ہوئے۔آخر میں سبکدوش ہونے والے آفیسر کو چترالی روایات کے مطابق چترالی ٹوپی اور چوغا پہنایا گیا۔
swo syed nabi pirzada retired 4

swo syed nabi pirzada retired 1


شیئر کریں: