Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لاسپورویلی کے طالبہ کی خودکشی کامقدمہ، مجرم کو ڈھائی سال قید بامشقت کی سزاسنادی گئی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) چترال کے مقامی عدالت نے گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول ہرچین لاسپور میں‌ گزشتہ سال خودکشی کرنے والی طالبہ کے مقدمہ میں‌مجرم قراردیتے ہوئے سکول کے کلاس فور کو ڈھائی سال قید بامشقت کی سزاسنادی ہے .

یادرہے کہ 5اگست 2016 کوگورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول ہرچین کے اندر ایک طالبہ طاہرہ نے سکول کے کلاس فور دیدارعلی کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر سکول کے اندر زہر کھاکر خودکشی کی تھی.

ذرائع کے مطابق طالبہ زہر کھانے سے پہلےبتائی تھی کہ کلاس فوردیدارعلی ان کو باربارہراسان کررہا ہے . جبکہ ان کے خلاف کاروائی کیلئے وہ سکول انتظآمیہ کو اگاہ کرتی رہی ہے، مگر ان سنی کردی گئی. ان کے والد کے مطابق دیدار علی کی ہراسان کرنے سے تنگ اکر وہ خودکشی کرلی .

بعد میں ان کی والد نے مقدمہ درج کروایا تھا . جس پر محکمانہ کاروائی اورکمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کرتے ہوئے محکمہ ایجوکیشن نے کلاس فور دیدار علی کونوکری سے برخاست کردیا تھا. اور ساتھ سکول کے پرنسپل کو جبری ریٹائراورایک ٹیچر کے دو سال کے ایکریمنٹ واپس لئے گئے تھے . جبکہ مقدمہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں چلا جس میں متعدد گواہان نے پیش ہوکر ملزم دیدار علی کے خلاف گواہی دی۔ جرم ثابت ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم دیدار علی کو ڈھائی سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔

یادرہے کہ طالبہ طاہرہ کو انصاف دلوانے کیلئے عوام لاسپور نے بھی زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا تھا. اورانتظآمیہ کی طرف سے انصاف کی یقین دہانی پر احتجاجی مظاہرہ موخرکیاگیا تھا.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
23082