Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال سے تعلق رکھنے والے ملازمین کوفوری طور پراپرچترال ٹرانسفرکیاجائے..ناظمین فورم

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) ویلج کونسل ناظمین فورم لوئرچترال کی ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر آل ناظمین فورم لوئر چترال وی سی سیکرٹرئٹ منعقد ہوا۔جس میں‌اتفاق رائے سے ایک قرارداد منظوری کی گئی ..

قرارداد کے مطابق اجلاس میں چترال کے حالیہ صورت حال پر بحث کی گئی۔ جس میں چترال کو 2ڈسٹرکٹ میں تقسیم کیا گیا۔ جس کے لئے ہم صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کر تے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس بات پر کافی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ چترال کے دو ڈسٹرکٹ میں تقسیم ہو نے کے با وجو د بھی لوئر چترال میں مقیم اپر چترال کے ڈومیسائل والے ملازمین کو لوئر چترال کے ڈسٹرکٹ کیڈر کے پوسٹوں پر ہی رکھا گیا ہے۔ جو کہ لوئر چترال کے ملازمین اور عوام کے ساتھ ساتھ اپر چترال کے عوام کے ساتھ بھی ذیادتی ہے۔ کیونکہ اپر چترال نئے ڈسٹرکٹ بننے کے بعد ابتدائی طور پر بہت انتظامی مشکلات سے دو چار ہے۔ جن کو حل کر نے کیلئے اپر چترال کو تجربہ کا ر ملا زمین کی ضرورت ہے۔ لیکن اپر چترال کو موجودہ تجربہ کار ملازمین سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے اپر چترال کے ساتھ ساتھ لور چترال کو بھی نقصاں پہنچایا جا رہا ہے۔

لہذا اس قرارداد کے زریعے ہم صوبائی حکومت سے درخواست کر تے ہیں کہ وہ فوراً لوئر چترال میں جتنے بھی اپر چترال کے ڈومیسائل رکھنے والے ملازمین ڈسٹرکٹ کیڈر کے پوسٹوں پر براجمان ہیں ان کو فوری طور پر اپر چترال ٹرانفسر کیا جائے۔ تاکہ لوئر چترا ل کے ملازمین کو پروموشن کے ساتھ ساتھ ملازمت کے نئے مواقع بھی میسر ہو جائیں۔ اور لوئر چترال میں جو بے روزگاری کا بوجھ ہے وہ بھی کم ہو جائے۔
بصورت دیگر ہم عوامی سطح پر احتجاج کریں گے اور اپنے حقوق لے کر رہیں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی زمہ داری صوبائی حکومت اور مقامی ضلعی انتظامیہ پر عائد ہو گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
23046