Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خدادادصلاحتیوں‌کے مالک ایون کے رہائشی ظاہرحسین ………محکم الدین

شیئر کریں:

فن کسی کی میراث نہیں ہوتی. بلکہ یہ قدرت کی طرف سے ایک تحفہ ہے . اللہ جسے نوازے . تو اس کیلئے کسی فنکار کا وارث ہونا ضروری نہیں . ایون تھوڑیاندہ کے رہائشی ظاہر حسین ان ہی خدا دادصلاحیتوں کے مالک ہیں . وہ کوئی پیشہ ور مصور نہیں , اور نہ ہی پشہ ورکارپنٹر ہیں . لیکن قدرت نے دونوں صلاحیتوں سے انہیں مالا مال کیا ہے .
ayun artist zahir hussain wood crafts 11

چترال سکاوٹس کے پینشنر ظاہر حسین کو جب اپنے لئے ذاتی گھر کی تعمیر کی ضرورت پڑی . تو انہوں نے محسوس کیا . کہ ان کے ذہہن کے کینوس پر جو خاکہ موجود ہے . اسے کوئی دوسرا اس کی مرضی اور پسند کے مطابق تعمیر نہیں کر سکتا . یوں اس نے گھر کے ڈیزائن سے لے کر تعمیر تک تمام کام اپنے ہاتھوں سے انجام دی . اور اسے ایک شاہکار بنا دیا .

ayun artist zahir hussain wood crafts 12
یہ واحد گھر ہے . جس کی خوبصورتی کیلئے فنکار نے ایسے فالتو ( رف) لکڑیوں کا استعمال کیا . جنہیں عام طور پر لوگ مکانات کی تعمیر کے دوران ضائع لکڑی قرار دے کر جلانے کیلئے استعمال کرتے ہیں . لیکن یہاں نہ صرف ضائع شدہ لکڑی استعمال کیا گیا . بلکہ جس کاریگری سے اسے کارآمد بنایاگیا ہے . دیکھ کر عش عش کرنے کو جی چاہتا ہے.

ayun artist zahir hussain wood crafts 6
ظاہر حسین نے اپنے اس گھر کی تعمیر ساڑھے تین سال میں مکمل کی . لیکن یہ گھر بنتے بنتے عجائب گھر میں تبدیل ہو گیا . جسے دیکھ کر کوئی بھی شخص اسکی صلاحیتوں کوداد دیے بغیر نہیں رہ سکتا . اس نے گویا دریا کو کوزے میں بند کردیا ہے . اور تعمیر کو نئی جہت دی ہے . چاہے عمارت میں لکڑی کا کام ہے . یا لان وغیرہ کی ڈیزائن .
ayun artist zahir hussain wood crafts 8

عمارت کی دیواروں پر لگے لکڑی کے باریک ٹائلز سے بنے باب خیبر , مینار پاکستان , سبز ہلالی پرچم کا چاند تارا اوربیت اللہ کی تصویر جہاں اس فنکار کی ملک خداداد پاکستان سے محبت و اسلام پر ان کے اعتقاد کو عیاں کرتا ہے وہاں قومی درخت دیودار اور اس کی نسل کے دیگر درختوں کی تصاویر ان کی قدرتی ماحول سے قربت اور والہانہ پیار کو بھی واضح کرتے ہیں . اور ہر دیکھنے والے کو یہ تصاویرساکن پیغام کی صورت میں سوچنے پر مجبور کرتے ہیں.
ayun artist zahir hussain wood crafts 10

اس گھر کی ایک دلچسپ بات یہ ہے . کہ کمروں کے اندر نیچرل ائر کنڈیشنڈ کا انتظام کیا گیا ہے .جو کہ چھت پر نصب کئے گئے ہیں. جہاں سے قدرتی ہوا نہایت باریک لکڑیوں کے جال سی ہوتی ہوئی کمروں میں داخل ہوتی ہے. اور پنکھوں کی ضرورت نہیں پڑتی . مہمان خانے اور گھر کے لان کے چاروں طرف مٹی سے کرسیان بنائی گئ ہیں جن پر نرم گھاس کا غلاف چڑھا دیا گیا ہے .
ayun artist zahir hussain wood crafts 9

اسی طرح مٹی کے گاؤ تکیوں پر بھی نرم گھاس کی چادر بچھی ہوئی ہے . غرض اس گھر کو دیکھ کر بے ساختہ اس فنکار کی مصوری کو داد دینے پر انسان مجبور ہو جاتا ہے . میڈیا سے بات کرتے ہوئے ظاہر حسین نے کہا . کہ انہوں نے چند بنیادی آوزار کے ذریعے گھر کی تعمیر کی ہے . اور ایسے گھر کی تعمیر ان کی آرزو تھی . جو کہ ان کے آیڈیا اور محنت کی بدولت شرمندہ تعبیر ہوا . اور آج تک کئی مقامی اور غیر مقامی شخصیات ان کا گھر دیکھنے کیلئے تشریف لائے ہیں. جو کہ ان کیلئے ایک اعزاز ہے .
ayun artist zahir hussain wood crafts 2
ayun artist zahir hussain wood crafts 1
ayun artist zahir hussain wood crafts 32


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
23027