Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال کیلئے الگ گرڈ اسٹیشن کی منظوری دیدی گئی….مولانا چترالی

Posted on
شیئر کریں:

بونی (ایس این پیرزادہ ) ایم این اے چترال مولانا عبدالکبرچترالی نے اسلام آباد سے ٹیلی فون پراپرچترال کے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکی بھرپور کوششوں کے نتیجے میں اپرچترال کے لیے الگ ۱۳۲کےوی کے گرڈ اسٹیشن کی منظوری کے ساتھ ہی انکی درخواست پر واپڈا حکام نے گریڈ اسٹیشن کی مقام کا تعین کرنے کے لیے ۱۹جون کو اپرچترال کا دورہ کرنے والے ہیں.
انھوں نے کہا ہے کہ الگ گریڈ اسٹیشن کی تعمیر کے بعد گولن گول پاور ہاوس اور نیشنل گریڈ سے اپرچترال کو بلا تعتل بجلی کی فراہمی شروع ہوگی اورلوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوگا۔
یاد رہے کہ مارچ کے مہینے میں اپرچترال میں شدید لوڈشیڈنگ کے خلاف تحریک حقوق عوام کی طرف سے بھرپور احتجاج کے بعد ایم این اے چترال نے عوام کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ وہ اس سال اپرچترال میں الگ گریڈ اسٹیشن کا قیام عمل میں‌لانے کیلئے اپنی بھرپورکوشش کرینگے.،اس بنیادی عوامی مطالبے کو حل کرنےکیلئے کوشش کرنے پر اپرچترال کے عوام نے مولانا چترالی کا شکریہ ادا کیاہے۔


شیئر کریں: