Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مہنگائی اورمن پسنداحتساب کے خلاف پیپلزپارٹی اپرچترال کے زیراہتمام بونی میں‌ اجلاس

شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمز رپورٹ ) ملک میں جاری بےتحاشہ مہنگائی اورنیب کےزریعےمن پسنداحتساب کےخلاف پاکستان پیپلزپارٹی اپرچترال کے زیرانتظام پارٹی کارکنان اورعہدیداران کا مشترکہ اجلاس مقامی ہوٹل بونی میں منعقد ہوا،

اجلاس کی صدارت سئنیر پارٹی رہنما چیرمین دردانہ شاہ نے کی،اجلاس سےخطاب کرتے ہوے صدرپی پی پی اپرچترال امیراللہ جنرل سیکرٹری اپرچترال حمیدجلال، جنرل سیکٹری تحصیل مستوج سید شیر حسین، انفارمیشن سیکرٹری پرویزلال، سینیروائس پریزڈنٹ شریف حسین، سینیروائس پریذڈنٹ افضل قباد،وائس پریذڈنٹ انجنیر فضل ربی، صدر لوئرچترال عالمزیب، انفارمیشن سکریٹری قاضی فیصل،صدرعلما وینگ قاری نظام،ممبرڈسٹرکٹ کونسل شیرعزیزبیگ،غلام مصطفی، صدرپی پی پی ٹاون لال فتح الرخمن، صدرتحصیل موڑکہو مرسلین، پروفیسرخلیل، صدر پی ایس ایف جاوید اقبال، نظریاتی کارکن رحمت سلام چترالی اور وقار علی وغیرہ نے تبدیلی سرکار کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر غریب عوام پر مہنگائی بم گرانے اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے نیب کو اپنی زاتی مفادات کی خاطراستعمال کرنے کی پرزورالفاظ میں مزمت کی.

ppp upper chitral ijlas 2

مقررین نےسیاسی جماتوں کے قایدین کو احتساب کے نام پر ہراساں کرنے پر پی ٹی آئی حکومت کو تنبیہ کی کہ اس ڈرامے کا انجام پی ٹی آئی سرکار کی خاتمے پر منتج ہوگا،اپنی تباہی کو یقینی جان کرعمران نیازی اور اس کے ہواری ہواس باختہ ہو کر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ۱۰۰گنا اضافہ کرکے غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے،اور مجبور عوام اس ظالم حکومت سے جان چھڑانے کے لیے زہنی طور پر تیار ہو چکے ہیں،
ppp upper chitral ijlas 1
پاکستان پیپلزپارٹی کے جیلا کارکنان نیازی صاحب کا بستر گول کرنے کے لیے اپنے پارٹی ہائی کمان کی اشارے کے منتظر ہیں،اس موقعے پر عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی،اور اگلے لایحہ عمل تک تیار رہنے کی عہد کے ساتھ اجلاس کا احتتام ہوا۔

ppp upper chitral ijlas 4

ppp upper chitral ijlas 5

 
ppp upper Chitral meeting


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
22944