Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی میں‌ڈاکٹروں‌کی کمی کو فوراََ پوراکیا جائے..جے یو آئی اپر چترال

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) جمعیت علماء اسلام اپرچترال کا اجلاس امیر مولانا شیرکریم شاہ مرکزی دفتر بونی میں منعقد ہوا. اجلاس میں تحصیل امراء ونظماء اور تمام یو۔سی امراء ونظماء نے شرکتِ کی۔
اجلاس میں تمام یو سیزکے ذمہ داروں‌ کو ہدایات کی گئی کہ 15 جولائی تک تمام ویلج کونسل میں باڈی تشکیل دےکر ایک مہینے کے اندر اندر رپورٹ ضلعی جماعت کو پیش کریں گے۔۔
اجلاس میں مولانا فتح الباری کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو ایم‌ پی اے کے ساتھ ملکر عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے
بعد میں ایک وفد ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال میں ڈاکٹروں اور عاملہ کی کمی پر گہرے غم وغصہ کا اظہارِ کیا گیا۔اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پورے ضلع میں صرف 2 ڈاکٹروں کی موجودگی عوام کے ساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔لہذا فوری طور پر ڈاکٹروں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر عوام سڑکوں میں نکلنے پرمجبور ھونگے .


شیئر کریں: