Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال کے بالائی علاقوں‌میں برفباری نے تباہی مچادی، کھڑی فصلیں اورباغات تباہ ہوگئے..ناظمین

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) تحصیل نائب ناظم مستوج فخر الدین اورممبر ڈسٹرکٹ کونسل وارڈ لوٹ اویرحبیب الدین نے کہا ہے کہ حالیہ بے موقع برفباری کی وجہ سے لوٹ اویر اورکھوت کے بالائی علاقوں‌میں فصلوں اورباغات کو شدید نقصان پہنچاہے . چترال ٹائمزڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں‌نے کہا کہ گزشتہ دنوں‌ کی اچانک برفباری سے لوٹ اویراورکھوت ودیگر بالائی علاقوں‌کی فصل مکمل طور پرتباہ ہوگئے ہیں. جبکہ لوٹ اویر کے گرمائی چراگاہ میں درجنوں مال مویشی ہلاک ہوگئے ہیں‌. جن میں‌ دو درجن سے زیادہ بیل اورڈیڈھ سو سے زیادہ بھیڑبکری شامل ہیں. انھوں‌نے بتایا کہ علاقہ میں صرف ایک فصل ہوتی ہے اوروہ بھی موجودہ برفباری میں تباہ ہوگئے. جس کی وجہ سے مال مویشیوں‌کی چارہ کا بھی مسئلہ پیدا ہوگیا ہے . اورآنے والے سردیوں‌میں‌ مال مویشیوں‌کی خوراک بھی مسئلہ پیدا ہوگا. انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ علاقے کیلئے خوراک اورمویشیوں‌کیلئے چارہ کا بندوبست کیا جائے.
khot and lot ovir snow fall 2

khot and lot ovir snow fall 1

khot and lot ovir snow fall 3

fakhruddin and habib nazim chitral
khot and lot ovir snow fall 213


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
22882