Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خان صاحب کا انداز تخاطب!…………….(ابو عاطف بیگال)

Posted on
شیئر کریں:

آج سے دو سال قبل جب خان صاحب چترال میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے لئے تشریف لارہے تھے تو ان تناظر میں خان کے “انداز تخاطب “سے متعلق میں نے انہی صفحات پر ایک پوسٹ کیا تھا . اس پر رد عمل میں دوستوں سے جو کمینٹس سننے کو ملیں . الامان الحفیظ.

خان صاحب کے کارکنان کو اس بات پر ہمیشہ بڑا ناز رہتا ہے کہ خان بیغیر پرچی کے بولتاہے . جی ہاں….. وہ بیغیر پرچی کے بولتا ہے مگر دوران خطاب الفاظ کے چناؤ میں بے احتیاطی. تاریخی واقعات ور انکے حوالوں سے ناواقفیت ہمیشہ ان کے لئے شرمندگی کا باعث بن رہی ہیں.

رات قوم سے خطاب میں بھی الفاظ کے چناؤ میں خان صاحب کی وہی بے احتیاطی پھر کھل کے سامنے آئی. جب وہ غزوہ بدر اور غزوہ احد کے حوالے دے رہے تھے اس دوران جذبات میں انھیں یہاں تک یاد نہیں رہا کہ کہ کن ہستیوں کے نسبت ….. وہ ……کیا کہ رہے ہیں.

غزوہ بدر کا کل متاع ہی 313. جانثار صحابہ تھے یاں تک کہ بچے بھی اپنی کم عمری کے باوجود شریک غزوہ تھے باقی بچے کتنے تھے ؟ جو لڑائی سے ڈر گئے ہوں.

پھر غزوہ احد کے حوالے دیتے ہوئے وہ کچھ اس طرح ہی جذباتی ہوگئے کہ مال غنیمت سمیٹنے والے صحابہ کو ہی “کرپٹ” ( نعوذباللہ) کہ گئیے.

مانا …..کہ خان کی دینی علمی اور تاریخی استعداد کم ہے.
مانا….. کہ ان کی دین کے بارے میں معلومات سطحی ہیں.
مانا ….. کہ قران وسنت اور پاک باز ہستیوں کے شان سے وہ اتنی واقفیت نہیں رکھتے.
مانا ……. کہ وہ مستند عالم فاضل نہیں ہیں.

مگر وہ یہ تو بخوبی جانتے ہیں کہ وہ “اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم ہیں . وہ 22 کروڑ مسلمانوں سے مخاطب ہیں. اس نے کیا کہنا ہے. اور کیسے کہنا ہے. ان کے خطاب کا ایک ایک لفظ بغور سنا اور نوٹ کیا جارہا ہے. پھر بھی الفاظ کے چناؤ میں اس حد تک بے احتیاطی؟ صاحبان عقل وخورد کے لئے غور طلب ہے.

وزیر اعظم صاحب !
آپ اپنے سیاسی مخالفین کے لئے جو مرضی کہئیے. جو دل میں آئیے کیجئیے. جو زبان پہ آئیے بولئیے. جو کرنا ہے کرئیے.

چور .ڈاکو . لٹیرے خائن. بددیانت اور ملک وملت کے دشمنوں کو بیڑیاں پہنا کر جیلوں میں ڈالیں اور پھانسی کے پھندے پہ چڑھائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں.
لیکن خدارا!
قران سنت .تاریخی واقعات . انبیاء اکرام .اور صحابہ اور امت کے دیگر صلحاء کا حوالہ دینے احتیاط کیجئیے.

کیونکہ بعض اوقات زبان کی ذرا سی پھسلن بڑی طوفان کا پیش خیمہ بنتی ہے.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
22860