Chitral Times

Sep 23, 2019

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • گرم چشمہ چوم بور پل خستہ حالی کاشکار، کسی بھی وقت حادثے کاخدشہ ہے…..عوامی حلقے

    June 12, 2019 at 8:34 pm

    گرم چشمہ (چترال ٹائمزرپورٹ ) گرم چشمہ روڈ سے سفر کرتے ہوئے دروشپ کے مقام پر موجود پل جو کہ چوم بور پل کے نام سے مشہور ہے جس کی ہر پانچ مہینے بعد مرمت میں مبینہ طور لاکھوں روپے گنوائے جاتے ہیں۔لاکھوں روپے کے سالانہ کی اس بجٹ سے اس مقام پر آر سی سی پل آسانی سے تعمیر کیا جاسکتا ہے مگر متعلقہ محکمہ انتہائی کم لاگت سے آر سی سی پل تعمیر کرنے کے بجائے اسی پل پر ہر پانچ ماہ بعد مرمت کے نام پر لاکھوں روپے ضائع کرتا ہے۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ گرم چشمہ کا علاقہ آلو کی پیدوار کے لئے پورے علاقے میں شہرت رکھتی ہے مگر آلو کی فصل کو مارکیٹ تک پہنچانے میں یہ پل سب سے بڑی رکاوٹ ہوتی ہے اس سال فروری کے مہینے سے پل کی شہتیریں ٹوٹ چکی ہیں ہلکی گاڑیاں بڑی مشکل سے پل پار کرسکتی ہیں آلو کی بیچ کے جو ٹرک گرم چشمہ آئے وہ پل کراس کرنے میں ناکام رہے بلکہ باقاعدہ سی این ڈبلیو نے پل کے دونوں اطراف اشتہار لگایا کہ پل ٹوٹ چکا ہے اور کسی فرد کے گاڑی سمیت پل کراس کرتے ہوئے پل گرنے کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پل کے ایک حصے کو باقاعدہ پتھر رکھ ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا جس کی وجہ سے ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت ہر سال آلو کی پیدوار پر ٹیکس میں اصافے کی کوشش تو کرتی ہے مگر اس پل کی مرمت کرنے پر کوئی بھی فرد توجہ دینے پر تیار نہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پل کی مرمت کے نام پر کچھ بااثر لوگ لاکھوں روپے خردبرد کرنے میں ملوث ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اگر سی اینڈ ڈبلیو کے پاس آر سی سی پل کی تعمیر کے لئے فنڈز موجود نہیں تو علاقے کے لوگ چندہ جمع کرکے آر سی سی پل تعمیر کرسکتے ہیں کیونکہ روزانہ سینکڑوں کے حساب سے علاقے کے لوگ اس پل سے سفر کرتے ہیں، گرم چشمہ کے علاقے کو باقی ملک سے ملانے کا یہ واحد ذریعہ ہے۔ اس پل سے سینکڑوں کی تعداد میں بچے سکول و کالج جانے کے لئے سفر کرتے ہیں اور پل کی خستہ حالت سے کسی بھی وقت کوئی بھی سانحہ رونما ہوسکتا ہے۔


  • error: Content is protected !!