Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

متحدہ عرب امارات کیطرف سے پاکستانی بچوں کیلئے پولیو ویکسین کے 407 ملین قطروں کی سپردگی

شیئر کریں:

پشاور( چترال ٹائمزرپورٹ )متحدہ عرب امارات کی جانب سے 7 کروڑ 10 لاکھ سے زائد پاکستانی بچوں کے لئے 407 ملین سے زائد پولیو ویکسین کے قطرے پاکستان کے حوالے کیے گئے۔ قطروں کی سپردگی پاکستان میں اماراتی پولیو مہم (2014-2019) کا حصہ ہے۔ یو اے ای۔ پاکستان اسسٹنس پروگرام (UAEPAP) نے اعلان کیا ہے کہ پولیو ویکسین کی یہ کھیپ صدر یو اے ای شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی ہدایات پر جاری کی گئی تاکہ شیخ محمد بن زید النہیان،ولی عہد ابو ذہبی اور ڈپٹی سپریم کمانڈر مسلح افواج متحدہ عرب امارات او منصور بن زید النہیان، نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے صدارتی امور کی مخلصانہ کاوشوں کو تقویت دی جا سکے۔ یو اے ای پی اے پی انتظامیہ نے بتایا کہ یہ اقدام شیخ محمد زید النہیان کی ہدایت پر عا لمی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے کیا گیا۔

2011 سے اب تک شیخ محمد بن زید النہیان انسداد پولیو کی عالمی مہم کو 167 ملین امریکی ڈالر عطیہ کر چکے ہیں تا کہ دنیا اور بالخصوص پاکستان اور افغانستان سے پولیو وائرس کو ختم کیا جا سکے۔ اس ضمن میں وہ صحت عامہ کے فروغ کے لئے کام کرنے والے بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہے ہیں۔ عبد اللہ خلیفہ الغفیلی، ڈائریکٹر یو اے پی اے پی نے عرب یو اے ای انسداد پولیو مہم کے تفصیلی نتائج بتاتے ہوئے بتایا کہ 2014 سے اپریل 2019 تک 7 کروڑ 10 لاکھ سے زائد پا کستانی بچوں کو 407 ملین، 4 لاکھ 40 ہزار اور 930 ڈوزز فراہم کی گئیں۔ فیز I یعنی 2014 سے فیز V یعنی 2018 تک اماراتی انسداد پولیو مہم نے 371 ملین سے زائد ڈوزز فراہم کیں۔ اماراتی انسداد پولیو مہم 2019 میں فیز VI کے دوران 36 ملین سے زائد ڈوزز فراہم کر چکی ہے۔ اس مہم کے تحت ماہانہ 1 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے دیے گئے۔ اس مہم میں جون تا دسمبر 2019 کی اضافی مدت بھی شامل منصوبہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اماراتی انسداد پولیو مہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ان 83 اضلاع کو بھی کور کر رہی ہے جنہیں ہائی رسک اضلاع قرار دیا گیا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے 25 اضلاع میں 191 ملین 408 ہزار 90، قبائلی علاقوں کے 13 اضلاع 37 ملین 989 ہزار872، بلوچستان کے 33 اضلاع میں 61 ملین 10 ہزار 675 اور سندھ کے 12 اضلاع میں 117 ملین 32 ہزار 293 پولیو ویکسین ڈراپس دیے گئے۔

پاکستان کے مختلف علاقوں میں انسداد پولیو مہم چلائی جا رہی ہے اور اس ضمن میں 97 ہزار سے زائد پولیو ورکرز بشمول ڈاکٹرز اور نرسز اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سیفٹی اور سیکیورٹی مینجمنٹ اور کوارڈینیشن ٹیمز کے 25 ہزار ممبرز کی خدمات بھی شامل ہیں۔پاکستان میں انسداد پولیو مہم پاکستان آرمی، یونیسف، عالمی ادارہ صحت، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سروسز آف پاکستان، صوبائی وزارت صحت اور بل اینڈ ملنڈا غیٹس فاؤنڈیشن کے باہمی تعاون اور معاونت کے ساتھ کامیابی سے چلائی جا رہی ہے۔ دباللہ الغفیلی نے بل اینڈ غیٹس فاؤنڈیشن کے بھر پور تعاون کو سراہا کہ اس تعاون کی بدولت انسداد پولیو مہم کامیابی کی راہ پر گامزن ہے۔ یہ امر انتہائی خوش آئند اور حوصلہ افزا ہے کہ پاکستان میں پولیو مہم کی تعداد میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ مہم کے آغاز پر یعنی 2014 میں 306 کیسز، 2015 میں 254 کیسز، 2016 میں 220 کیسز، 2017 میں 8 کیسز اور 2018 میں صرف 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
22828