Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عید کے دوران ٹریفک پولیس اپر چترال کی کارکردگی بھی قابل ستائش ہے۔۔۔عوامی حلقے

Posted on
شیئر کریں:

بونی(چترال ٹائمزرپورٹ)بونی کے مختلف مکاتب فکر نے کہا ہے کہ اپر چترال کے ہیڈکوارٹربونی میں تعینات پولیس ٹریفک انچارچ ودیگرسٹاف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں کہ جنھوں نے اس عید میں انتہائی جانفشانی سے ڈیوٹی انجام دئیے اور عید کے دوران ٹریفک کو روان دوان رکھنے کے ساتھ موٹرسائیکل حادثوں کی کوئی کیسز سامنے نہیں آئیے۔ جبکہ گزشتہ ادوار میں عید کے دنوں درجنوں موٹرسائیکلسٹ مختلف حادثات سے دوچار ہوتے تھے۔ مگر اس دفعہ ڈی پی اوچترال کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک پولیس انتہائی مستعدی سے ڈیوٹی سرانجام دی۔ جس کیلئے ڈی پی او چترال اورپولیس فورس خراج تحسین کے مستحق ہے۔ کونسلر میرمحمد خان ودیگر نےکہا ہے کہ عید کے دوران ٹی اوبونی عطاء الرحمن اورانکے سٹاف نے جس خوش اسلوبی سے ڈیوٹی سرانجام دی آئندہ بھی اسی طرح خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔


شیئر کریں: