Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں بلاجواز لوڈشیڈنگ نا منظور،ہمیں‌احتجاج پرمجبورنہ کیا جائے…صدر تجار یونین

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)تجار یونین چترال کے صدر شبیر احمد نائب صدر کفایت اللہ جنرل سیکریٹری سراج احمد وا جملہ اراکین نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کہا کہ چترال میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ تجار یونین اور تجار برادری کو نامنظور ہے۔انہوں نے کہا کہ چترال شہر اور اردگرد کے علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری لوڈشیڈنگ جس سے چترالی عوام اور کاروباری حضرات انتہائی متاثر ہوئے ہیں۔اورلوڈشیڈنگ سے زیادہ نقصان تجار برادری کو اٹھانا پڑرہا ہے۔آج کل اندرون ملک اور بیرون ملک سے سیاح چترال پہنچ چکے ہیں اور یہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروباری حضرات انتہائی پریشان ہیں جوکہ انتہائی قابل افسوس بات ہے۔ 108 میگا واٹ گولین گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اپنے پورے استعداد سے بجلی پیدا کرنے کے باوجود چترال شہر اور گردو نواح میں لوڈ شیڈنگ یہاں کے عوام اور کاروباری حضرات کے ساتھ انتہائی زیادتی ہے۔جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ چترالی عوام کی برداشت اور شرافت کو مذید نہ آزمایا جائے کہ چترال کے عوام انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوجائیں۔تجار برادری نے ایم۔این۔اے چترال مولانا عبدالاکبرچترالی، ایم۔پی۔اے چترال مولانا ہدایت الرحمن، ایم۔پی۔اے وزیر زادہ اور ڈسٹرکٹ ناظم چترال حاجی مغفرت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس مسئلے کو جلد ازجلد حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر تجار برادری چترال کے عوام کو ساتھ لیکرسخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیگی.


شیئر کریں: