Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آرایچ سی مستوج اورشاگرام کو دوبارہ گورنمنٹ کے تحویل دیا جارہاہے….مولاناچترالی

Posted on
شیئر کریں:

بونی(ایس این پیرزادہ) جماعت اسلامی اپرچترال کی طرف سے منعقدہ عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے چترال مولانا عبدول اکبرچترالی نے انکشاف کیا ہےکہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے آخری دنوں میں اپنی سیاسی مقاصد کو حاصل کرنے کی خاطرجو۸ہزارارب روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش کیا تھا وہ ایک فرضی اورغیرقانونی عمل تھا اور نہ ہی ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے کہیں پر فنڈز موجود تھے۔ موجودہ حکومت نے ان میں سے بعض منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے آنے والے وفاقی بجٹ میں ۴ہزارارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے،خوش قسمتی سے وفاقی وزرا اور اہم عہدوں پر فائض فیصلہ سازوں سے زاتی تعلق اور پرانے مراسم کی وجہ سے میں چترال شندور روڈ،چترال گرم چشمہ روڈ اورآیون بمبوریت روڈ کو ان منصوبوں میں دوبارہ شامل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہوں،اوروفاقی وزیرمواسلات مراد سعید نے میرے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ وہ سب سے پہلے مجھے ساتھ لیکر ان منصوبوں کا افتتاح کرینگے۔جبکہ ۱۸کروڑروپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے بونی بوزوند روڈ منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کے لیے میں نے بھرپور کوشش کرکے اب تک۸ کروڑ روپے جاری کروایا ہے،اور باقی ۱۰کروڑ بھی عنقریب متعلقہ محکمے کو جاری ہونگے۔

مولانا چترالی کے مطابق پبلک پرائیوٹ پارٹنرشب کے تحت آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان کے زیرانتظام چلنے والےآر ایچ سی شاگرام تورکہو اور آر ایچ سی مستوج میں عوام کو سستا علاج کی عدم فراہمی کی شکایات پر انکی طرف سے صوبائی حکومت اور چیف سیکٹری کو درخواست دینے کے بعد حکومت نے میرے موقف کو درست تسلیم کرکے عوام کو سستا اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کی خاطران دو ہسپتالوں کو دوبارہ اپنے تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے،اوراگست سے ان اداروں کواےکےایچ ایس پی سے واپس لیکر سرکاری طور پر چلایا جائے گا۔

اس موقعے پر حاضرین کی طرف سے جب اپرچترال کی ۲لاکھ آبادی کے لیے واحد تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں صحت کی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی،صرف۲ڈاکٹروں کی موجودگی،صفائی کی ناگفتہ بہہ صورتحال،اسٹاف کی کمی،ایمبولینس تک کے نہ ہونے اوربعیرچاردیواری کے کھنڈرات کی نشاندہی کی گئی توایم این اے کا کہنا تھا کہ بنیادی صحت کے سہولیات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کے تبادلوں کی راہ میں صوبائی سطح پر ایک بڑا مظبوط مافیہ رکاوٹ بناہوا ہے،اور وہ اس ہسپتال میں صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کی تعیناتی کے لیے متعلقہ محکمے کے اعلی حکام سےمسلسل رابطےمیں ہیں۔
ji millan party booni


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
22789