Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال کے ھیڈ کوارٹر بونی میں جماعت اسلامی اپر چترال کے زیراہتمام عید ملن پارٹی

Posted on
شیئر کریں:

بونی (ظہیر الدین بابر)اتوار کے دن بونی لوٹ ڈوک کے مقام پر جماعت اسلامی اپر چترال کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس محفل کے صدرت جمشید احمد امیر جماعت اسلامی لوئر چترال نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے عبدالاکبر چترالی ایم این اے چترال مدعوتھے۔ اس محفل میں جماعت اسلامی اپر چترال کے عہدران، جاوید حسین، ضلعی سکریٹری عنایت اللہ،نائب امیر عبد القیوم تورکھو، نادر خان کوشٹ، ذاکر اللہ موڑکھو، معراج الدین ریشن، نورالعجم، فضل سبحان اراکین جماعت اسلامی کے علاؤہ بونی ، موڑکھو اور تحصیل تورکھو سے تعلق رکھنے والے مغتبرات بڑی تعداد میں شریک تھے۔ اسٹیج کی زمہ داری محمد فاروق نے انجام دی۔

مقررین نے جماعت اسلامی کے منشور آور پاکستان میں پارٹی کے مثبت کردار کے حوالے سے روشنی ڈالی۔
عنایت اللہ قئم (ضلعی سکریٹری) نے ایم این اے کی خدمت میں سپاسنامہ پیش کیا۔ جسمیں اپر چترال کے مختلف مسائل، بونی کے اندر سڑکوں کی پختگی، تورکھو اور موڑکھو میں بجلی کی فراہمی آور ٹرانسمشن لائنوں کی بحالی جبکہ تحصیل موڑکھو میں آبپاشی کی پانی پہنچانے کیلئے زائنی کے مقام پر تعمیر ہونے والی ٹنل میں کام شروع کرنے پر زور دیا گیا۔

دیگر مقررین میں سلطان نگاہ بونی، مختار احمد، شجاع الحق (نائب سکریٹری پاکستان، یوتھ) عبدالقیوم تورکھو، نورالعجم نائب قیم اپر چترال شامل تھے۔جبکہ آل ناظمین فورم کے صدر پرویز احمد لال نے اپر چترال کے چند اہم مسائل ایم۔ این اے کے گوش گزرا کیا. جن میں شاملات قاقلشٹ کو اپر چترال کے عوام(جنہوں نے قدیم الایام سے استفادہ کی ہو) کے درمیان تقسیم کرانا، ضلعی ھیڈ کوارٹر ھسپتال میں مزید لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی، محکمہ فارسٹ کی زیر نگرانی عارضی نگاہ بانوں کی ادائیگیوں اور اپر چترال میں 3G سروس کی سہولت کا مطالبہ شامل تھے.

آخر میں مہمان خصوصی عبد الاکبر چترالی نے آپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔ کہ میں اپنی قیادتِ اور نمائندگی سے مطمئن ہوں کیونکہ جو زمہ داری عوام نے آپنے ووٹ کے ذریعے مجھے سونپی ہے میں اپنی پوری توجہ اور قوت اس پر صرف کرتا ہوں کہ چترالی عوام کو ریلیف مل سکے۔

انھوں نے کہا کہ چترال کی ترقی کیلئے ہم تینوں نمائیندے ایک ہیں۔ ہم چترال کی ترقی کے لیے ساتھ چلیں گے۔

چترال کے اندر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بونی بوزند روڈ جسکی لاگت 18 کروڑ روپے ہے اس روڈ میں 8 کروڑ کے لاگت سے کام جاری ہے۔ مستوج روڈ، تورکھو روڈ بلیک ٹاپنگ کے بعدNHA کو حوالہ کیا جائے گا۔ جوکہ ایک معتبر ادارہ ہے۔ بروز بمبوریت روڈ، بریر روڈ چترال گرم چشمہ روڈ میں کام شروع کیا جائے گا۔ جبکہ لواری ٹنل کا باقی ماندہ کام عنقریب مکمل کیا جائے گا۔
jamat islami eid millan party upper chitral 2

jamat islami eid millan party upper chitral 3

jamat islami eid millan party upper chitral 4

jamat islami eid millan party upper chitral 5

jamat islami eid millan party upper chitral 6


شیئر کریں: