
محکمہ ایجوکیشن کے اعلیٰحکام نے ڈسٹرکٹ ناظمین کی طرف سے چھٹی کے اعلان کوغیرقانونی قراردیا
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) سیکریٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا اورڈائریکٹرایجوکیشن نے ایک مراسلے کے زریعے محکمہ ایجوکیشن کے تمام میل اورفیمل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز(ڈی ای اوز) کو ہدایت جاری کی ہے کہ کل مورخہ 8 جون 2019بروز ہفتہ تمام تعلیمی کھلے رہیںگے. مراسلے میںمذید کہاہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میںکہیں پربھی ڈسٹرکٹ ناظم کو چھٹی دینے کے اخیتارنہیںہے .جبکہ ڈسٹرکٹ ناظمین کی طرف سے چھٹی کا اعلامیہ غیرقانونی ہے . لہذا محکمہ ایجوکیش کے تمام افیسران نوٹ کریں.کل بروز ہفتہ تمام سکولز اورمتعلقہ دفاتر کھلے رہیںگے. یادرہے کہ مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ ناظمین نے کل بروز ہفتہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا. جس کو محکمہ ایجوکیشن کے اعلیٰحکام نے منسوخ قراردیا ہے .