Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عید مذہبی عقیدت واحترام سے منائی گئی، سیاحوں‌کی بڑی تعداد میں‌ چترال آمد

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال تائمز) چترال میں نماز عیدالفطر بدھ کے روز کم وبیش 1200مقامات پر ادا کی گئی جبکہ عید کی رسومات انتہائی جوش وجذبے اور مذہبی عقیدت واحترام سے ادا کئے گئے۔ عید کے موقع پر ملک کے دیگر حصوں سے سیر وسیاحت کے لئے چترال آنے والوں کی قطاریں لگ گئی ہیں اور یہ سلسلہ دن رات جاری ہے۔ سیاحوں کے تعداد میں غیرمعمولی اضافے کی وجہ سے کالاش وادیوں خصوصاً بمبوریت میں چہل پہل بڑھ گئی ہے لیکن ہوٹلوں کی تعداد سیاحوں سے کم پڑگئے اور سڑکوں کی مخدوش صورت حال کی وجہ سے کئی کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام سے مقامی مسافروں اور سیاحوں کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور کالاش وادی سے چترال پشاور روڈ پہنچنے تک معمول کے ڈیڑھ گھنٹے کی بجائے اب پانچ سے سات گھنٹے بھی لگ رہے ہیں۔ ادھر چترال شہر میں بھی سیاحوں کا بھر مار دیکھنے میں آرہا ہے جوکہ ہوٹلوں اور ریسٹورانوں کی عمومی بندش کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہیں اور گزشتہ رات کئی سیاح گروپوں کو فٹ پاتھوں پر رات گزارتے ہوئے پائے گئے۔ چترال کے عوام نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ ایک طرف سیاحت کی ترقی کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا ہے تو دوسری طرف سڑک سمیت دوسرے سہولیات کی فراہمی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی اور موجودہ صورت حال میں چترال آنے والا سیاح دوبارہ کبھی بھی مڑکر چترال کی طرف نہیں دیکھے گا۔
eid namaz chitral 1

eid namaz chitral 3
bumburait road closed


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
22729