Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کم عمر لڑکوں‌کی موٹرسائیکل چلانے کے نتیجے میں‌ کسی بھی واقعے کی ذمہ داری والدین پرہوگی

Posted on
شیئر کریں:

بونی(چترال ٹائمزرپورٹ )‌ بونی میں‌تحصیلدار مستوج ربنواز خان کی زیرِ صدارت عمائیدین علاقہ کا اجلاس ہوا جس میں‌ محکمہ پولیس کے افسران، مختلف مکاتب فکر کے افراد ، میڈیا ودیگر کے علاوہ تحصیل نائب ناظم مستوج فخرالدین نے شرکت کی.
اجلاس میں‌ کم عمرنوجوانوں کی طرف سے موٹرسائیکل کی بےجا استعمال اور اس کے نتیجے میں آئےروز رونما ہونے والے دلخراش حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی تاکید کی گئی ،
اس موقے پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ آج کے بعد کم عمر لڑکوں کی طرف سے موٹرسائیکل کا غیرقانونی استعمال اور اس کے تتیجے میں کسی بھی واقعے کی زمہ داری اسکے والدین پرعائد ہوگی،قانون کے ساتھ مذاق کرنے والے ان نو عمر نوجوانوں کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر کا اندراج کرکے موٹرسائیکل کو بحقِ سرکار ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ ۲۵ہزار روپے تک کا جرمانہ بھی کیا جائے گا۔اپر چترال کی انتطامیہ نے میڈیا کے زریعے سے والدین کو آخری مرتبہ متنبہہ کیا ہے کہ وہ اپنے۱۸ سال سےکم عمر بچوں کوموٹرسائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دے،بصورتِ دیگرآج کے بعد انکے خلاف کسی بھی قسم کے سخت سے سخت قانونی کاروائی سے دریع نہیں کیا جائے گا،جو کہ انکےبچوں کے مستقبل پر بھی اثرانداز ہوسکتاہے۔
booni trafic ijlas 1

booni trafic ijlas 2


شیئر کریں: